Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی اقدار کا فقدان: سابق صدر جو بائیڈن

Updated: March 08, 2026, 6:09 PM IST | Washington

سابق امریکی صدر بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں امریکی اقدارکا فقدان ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

Former US President Joe Biden. Photo: INN
سابق امریکی صدر جو بائیڈن۔ تصویر: آئی این این

سابق امریکی صدر بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں امریکی اقدارکا فقدان ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ بائیڈن نے شہری حقوق کے لیڈر ریورنڈ جیسی جیکسن کی آخری رسومات میں خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’دوستو ں ہمیں ایک ایسی انتظامیہ ملی ہے جو ہماری اقدار میں سے کسی بھی قدر کو نہیں مانتی اور میرے خیال میں میں ذرا بھی مبالغہ نہیں کر رہا۔‘‘ سابق صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ایک ’’مشکل صورتحال‘‘ میں ہے کیونکہ موجودہ ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی اقدار موجود نہیں ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایران نے امریکی اینٹی میزائل نظام تباہ کردیا

واضح رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ معیشت، امیگریشن اور خارجہ پالیسی سمیت متعدد امور پر بائیڈن پر تنقید کرتے رہے ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں بھی سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔تاہم بائیڈن کا یہ تبصرہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سامنے آئے ہیں، جہاں۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے نتیجے میں ایران کی جوابی کارروائی کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران اب پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کرے گا

یاد رہے کہ عمان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے مابین بل واسطہ مذاکرات جاری تھے، تاکہ جوہری توانائی پر کسی معاہدے پر رضامندی ہو سکے، تین دور کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے مثبت پیشرفت کا اشارہ دیا تھا، تاہم دوران مذاکرات ہی۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پرایران پر حملہ کرکے سپریم لیڈر علی آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا، جس کے جواب میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل کو بیک وقت نشانہ بنایا۔ بعد ازاں یہ کشیدگی باقاعدہ جنگ کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے، اور پورا مشرق وسطیٰ اس کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK