Inquilab Logo Happiest Places to Work

رام مندر چندہ کی چوری کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہو: کنہیا کمار

Updated: July 12, 2026, 6:07 PM IST | Mumbai

کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے مزید کہا کہ رام کے نام پر دیئے گئے نذرانوں کی لوٹ مہاپاپ ہے، ہم کروڑوں رام بھکتوں کے جذبات سے کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Kanhaiya Kumar speaking. Photo: PTI. Photo: INN
کنہیا کمار خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’بی جے پی اورآر ایس ایس کا ہندو دھرم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف اپنے مفاد کیلئے دھرم کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا ایک ہی رام ہے اور وہ ہے نتھو رام۔ پربھو رام سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ رام بھکتوں نے رام کے نام پر عقیدت کے ساتھ پیسے، سونے اور چاندی کا دان دیا جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے ڈاکہ ڈالا ہے۔ ‘‘ کنہیا کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ اس چوری کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائیں، قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور رام مندر ٹرسٹ کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔ ‘‘

یہ بھ پڑھئے: ’’ایک دن نہیں ایک مہینے کی بھی تنخواہ کاٹ لی جائے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘

آزاد میدان کے قریب واقع راجیو گاندھی بھون میں ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ رام مندر میں چوری مہاپاپ اور سنگین جرم ہے۔ ہم دھرم کے نام پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ کروڑوں بھکتوں کی آستھا کا معاملہ ہے۔ رام مندر میں چوری کے بعد بھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈر ڈھٹائی کے ساتھ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ وہ ’دان دے کر بھول جاؤ‘، ’رام دھن پر کسی کو بولنے کا حق نہیں ‘ اور ’ہندوؤں کا دان ہے، ہندوؤں نے لیا ہے‘ جیسے بے تُکے بیانات دے رہے ہیں۔ یہ لوگ ’’رام کو لائے ہیں ‘‘ کہنے کی ہمت کیسے کرتے ہیں ؟ کیا بی جے پی پربھو رام کو لائی ہے؟ وہ تو ہزاروں سال پہلے سے موجود ہیں۔ گاندھی جی کے قتل کے بعد آر ایس ایس نے جس طرح نتھو رام سے اپنا دامن چھڑا دیا تھا، اسی طرح اب رام مندر میں چوری پکڑے جانے کے بعد آر ایس ایس چمپت رائے جیسے لوگوں سے اپنا دامن جھاڑ رہی ہے۔
 وزیر اعظم خاموش کیوں ؟
کنہیا کمار نے کہاکہ ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کے سنگ بنیاد اور پران پرتشٹھا تقریب کا خوب ڈھنڈورا پیٹا، اس کا کریڈٹ لینے میں سب سے آگے تھے لیکن اب جب چوری بے نقاب ہوئی ہے تو وہ ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ ۵۶؍ انچ کا سینہ رکھنے والے مودی کی ڈھائی انچ کی زبان نہیں ہل رہی ہے۔ چاہے پیپر لیک ہو یا رام مندر میں چوری، مودی خاموش ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی : غیر قانونی بینرز، فلیکس اور اشتہارات لگانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

ایس آئی ٹی کےسربراہ پر ہی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج 
کنہیا کمار نے مزید کہا کہ’’ رام مندر چوری معاملے میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی پر کسی کو بھروسہ نہیں ہے، کیونکہ یہ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔ ایس آئی ٹی کے سربراہ پر ہی’ ۴۲۰(دھوکہ دہی) کا مقدمہ درج ہے، تو وہ چوری کیسے پکڑے گا؟ یہ تحقیقات ہی مشتبہ ہیں۔ جب چوکیدار ہی چور کے ساتھ ملا ہوا ہے تو چور کیسے پکڑا جائے گا؟ اس لئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہوں اور تمام قصورواروں کو گرفتار کیا جائے۔ چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ کر بڑے مگرمچھوں کو بچایا جا رہا ہے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK