• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسور: تنازع کے درمیان مشتاق بانو کو دسہرہ ریلی کے افتتاح کا دعوت نامہ سونپا گیا

Updated: September 04, 2025, 12:22 PM IST | Bangluru

کرناٹک کی ضلعی انتظامیہ نے بکر پرائز یافتہ بانو مشتاق کو دسہرہ کا افتتاح کرنے کیلئے مدعو کیاہے۔ بی جے پی حکومت نے بانو مشتاق کو مدعو کرنے پر سوال قائم کرتے ہوئے کہا کہ ’’بانو مشتاق بھگوان منڈیشوری کی عزت نہیں کرتی ہیں۔‘‘ کانگریس نے بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی سماج میں زہر کےبیج بونے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘

Booker Prize winner Banu Mushtaq. Photo: INN.
بکر پرائز یافتہ بانو مشتاق۔ تصویر: آئی این این۔

تاریخی دسہرہ فیسٹیول کے درمیان میسور ضلعی انتظامیہ نے کرناٹک کے حسن شہر کے امیر محلہ میں بکر پرائز یافتہ بانو مشتاق کے گھر کا دورہ کیا ہے۔اپنے دورے میں ضلعی انتظامیہ نے بانو مشتاق کو دسہرہ کا افتتاح کرنے کیلئے مدعو کیا ہے اوراس درمیان انہیں مبارکباد بھی پیش کی جائے گی۔ کانگریس کی قیادت والی حکومت کے بانو مشتاق کودسہرہ کاافتتاح کیلئے مدعو کرنے کے فیصلے نے ریاست میں تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے اس فیصلے پر سوال قائم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’’بانو مشتاق بھگوان چامنڈ ڈیشوری کی ’’عزت نہیں کرتی ہیں۔‘‘ 

میسور کے ڈپٹی کمشنر لکشمی کانت ریڈی کی قیادت میں کانگریسی وفد نے مشاق بانو کی خدمت میں گلدستہ،کرناٹک کا روایتی میسور پیٹا، شال اور میمنٹو پیش کیا ہے جبکہ سرکاری طور پر انہیں تہوارمیں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔ اس کے جواب میں بانو مشتاق نے حکومت کو اپنی ایوارڈ یافتہ کتاب ’’ہارٹ لیمپ‘‘ کاایک نسخہ تحفے میں دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بانو مشتاق ۲۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء سے دسہرہ فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے:’’سماجی انصاف کیلئے بی جےپی کو اقتدار سے بے دخل کرنا بہت ضروری ہے‘‘

بانو مشتاق کی رہائش گاہ پرنامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لکشمی کانت ریڈی نے کہا کہ ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے دسہرہ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کیلئے بانو مشتاق کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بطوراحترام ان کی خدمت میں یہ دعوت نامہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔‘‘ لکشمی کانت ریڈی نے مزید کہاکہ ’’وزیر اعلیٰ سدارمیا کے احکامات کے مطابق پوری ضلعی انتظامیہ، جن میں سی ای او، کارپوریشن کمشنر، اور دسہرہ ویلکم کمیٹی کے اراکین بھی شامل ہیں، نے حسن آکر انہیں (بانو مشتاق) کو دعوت نامہ پیش کیا ہے۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:مراٹھار یزرویشن کے جی آر سے چھگن بھجبل ناراض

بانو مشتاق نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں مدعو کرنے کیلئے حکومت کی شکر گزار ہوں۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دسہرہ ہر گھر میں منایا جانے والا تہوار ہے،یہ ہماری سرزمین کا تہوار ہے۔‘‘کانگریس ایم ایل اے کڈا لوروادئے نے کہا کہ ’’بی جے پی سماج میں زہر کے بیج بونے کی کوشش کر رہی ہے۔ بانو مشتاق کیوں نہیں؟کیا وہ کرناٹک سے تعلق نہیں رکھتی ہیں؟ہر مسئلے میں وہ ذات اور مذہب کو شامل کر لیتے ہیں۔‘‘کرناٹک، بکر پرائز یافتہ بانو مشتاق کرناٹک میں دسہرہ کے فیسٹیول کا افتتاح کریں گی، کرناٹک ضلعی انتظامیہ نے دسہرہ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کیلئے بانو مشتاق کو مدعو کیا، بانو مشتاق دسہرہ کا افتتاح کریں گی، حکومت نے بانومشتاق کو شال اور پیٹا پیش کیا، بانو مشتاق نے ضلعی انتظامیہ کو اپنی کتاب ہارٹ لیمپ کا ایک نسخہ تحفے میں دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK