Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے ڈی ایم سی: ہر پیر اور منگل کو ۲۴؍ گھنٹے پانی کی سپلائی منقطع رہے گی

Updated: May 08, 2026, 11:28 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کے ڈی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے سے ہر پیر اور منگل کو شہر کی واٹر سپلائی مکمل طور پر معطل رہے گی۔

Kalyan-Dombivali Municipal Corporation building. Photo: INN
’کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن‘ کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

باروی ڈیم میں بارش کے آغاز تک پانی کا خاطر خواہ ذخیرہ برقرار رکھنے کے پیشِ نظر حکومت کی ہدایات کے مطابق کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) نے آئندہ ہفتے سے ہر پیر اور منگل کو کلیان اور ڈومبیولی شہروں کی پانی کی فراہمی ۲۴ ؍گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مدت کے دوران میونسپل کارپوریشن کے تمام پمپنگ اسٹیشن اور پانی صاف کرنے کے مراکز بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کے ڈی ایم سی کے ۲۰؍ کارپوریٹرز کے بلا مقابلہ انتخاب کو عدالت میں چیلنج

کے ڈی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے سے ہر پیر اور منگل کو شہر کی واٹر سپلائی مکمل طور پر معطل رہے گی۔اس دوران باراوے، نیتولی، موہلی اور ٹٹوالا میں واقع تمام واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشن پر کام کاج ٹھپ رہے گا۔ ا س سلسلےمیںایگزیکٹیو انجینئر شیلیش ملیکر نےبتایا کہ حکومت کی ہدایت پر یہ سخت فیصلہ دور اندیشی کے تحت  کیا گیا ہے۔ آبی وسائل کے محکمے اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ میٹنگ میں یہ طے پایا کہ ۳۱ ؍اگست ۲۰۲۶ ءتک کے لئے پانی کا مناسب انتظام کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ باروی ڈیم سے کلیان ڈومبیولی کو یومیہ ۳۴۷؍ ملین لیٹر پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم بارش میں ممکنہ تاخیر کی وجہ سے اب اس ذخیرے کو انتہائی کفایت شعاری سے استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب اچانک کٹوتی کے اس فیصلے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔میونسپل انتظامیہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کٹوتی کے ایام سے قبل ہی گھروں میں پینے اور استعمال کے پانی کا وافر ذخیرہ کر لیں کیونکہ سپلائی بحال ہونے کے اگلے دن بھی پائپ لائنوں میں پریشر کم رہنے کا امکان ہے۔ تھانے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خشک سالی جیسی صورتحال سےنمٹا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK