Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا: ایک ۲۵؍ سالہ شخص اپنے دو بچوں کی ہڈیاں لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا

Updated: July 01, 2025, 6:04 PM IST | Kochi

کیرالا کے ترشور میں ایک ۲۵؍ سالہ شخص ایک بیگ کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچا جس میں اس کے دو بچوں کی ہڈیاں تھیں۔ پولیس نے باویش اور اس کی پارٹنر انیشا (۲۳)پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کیرالا کے ترشورلع میں ایک آدمی پودوکاد پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر ایک بیگ لے کر گیا تھا جس میں اس کے ۲؍ نوزائیدہ بچوں کے باقیات تھے۔ پولیس نے نوزائیدہ بچوں کے قتل کے الزام میں ۲۵؍ سالہ باویش اور اس کی پارٹر انیشا (۲۳؍)کو حراست میں لےلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’باویش اتوار کی صبح ۱۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر بیگ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تھا۔ مبینہ طور پر اس نے اس وقت الکوحل پی ہوئی تھی اور اس نے پولیس سے کہا کہ اس بیگ میں دوچھوٹے بچوں کی ہڈیاں ہیں۔ اس نے یہ دعویٰ کیا کہ بچوں کو ’’موکش‘‘ یا ان کی روح کو سکون دینے کیلئے اس نے بیگ میں ہڈیاں رکھی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس کا یہ بیان تب سامنے آیا ہے جب پولیس نے تفتیش کی شروعات کی ہے۔ ملزم کے بیان کے ذریعے پولیس نے اس کی پارٹنر انیشا، جو پیشے سے ایک لیب ٹیکنیشین ہیں، کو بھی اسی دن حراست میں لیا تھا۔ یہ دونوں ۲۰۲۰ء سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جے این یو سے لاپتہ ہونےوالے نجیب کی بوڑھی ماں کو بیٹا ملا نہ انصاف

ترشور کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس بی کرشنا کمارنے کہا کہ ابتدائی فورینسک ٹیسٹ سے یہ تصدیق کی گئی ہے کہ یہ دو نوازائیدہ بچوں کی باقیات تھی۔تفصیلی فورینسک جانچ جاری ہے۔تفتیش میں یہ معلوم کیا گیا ہے کہ پہلے بچے کی موت نومبر ۲۰۲۱ء میں ہوئی تھی۔ خاتون کے بیان کے مطابق پیدائش کے دوران بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اس نے بچے کی لاش کو اپنے گھر کے قریب دفن کیا تھا لیکن ۸؍ ماہ بعد مبینہ طور پر انہوں نے بچے کی باقیات نکال لی تھیں اور اس کی ہڈیاں باویش کو دے دی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ :امداد کے منتظر فلسطینیوں پر پھرفائرنگ، ۱۳؍ جاں بحق

دوسرے بچے کی پیدائش اگست ۲۰۲۴ء میں ہوئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ انیشا نے بچے کے رونے کے بعد فوراً اس کا دم گھٹنے کا اعتراف کیا تھا۔پولیس نے یہ یقین کیا ہے کہ باویش اور انیشا کے درمیان ہونے والے جھگڑنے کی وجہ سے باویش نے یہ راز ظاہر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق باویش اور انیشا کا معاشقہ چل رہا تھا اور باویش انیشا کے قبضے میں دوسرا فون دیکھنے کے بعد ناراض ہوگیا تھا۔ اسے خوف تھا کہ وہ کسی اور سے شادی کر لے گی۔ اسی لئے اس نے غصے میں بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ بچوں کی باقیات کے ساتھ پولیس اسٹیشن گیا اور اس معاملے کو پولیس کے سامنے ظاہر کر دیا۔حکام اب یہ تفتیش کررہے ہیں کیا خاتون (انیشا)کے اہل خانہ اس کے حمل اور بچوںکی پیدائش سے آگاہ تھے یا نہیں۔ انیشا اورباویش کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بچوں کے قتل میں ان کے ملوث ہونے کی تصدیق کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK