Updated: November 28, 2026, 11:57 AM IST
| Wayanad
وائناڈ نے محض تین مہینوں میں ۸۵ء۱۰۲ء ٹن الیکٹرانک کچرا جمع کیا۔ یہ مہم ضلع انتظامیہ کے ’بھومی‘ (BHOOMI) اقدام کے تحت چلائی گئی تھی۔ اس میں تمام ۲۳ پنچایتوں اور تین میونسپلٹیوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس کچرے کو سائنسی طریقے سے تلف کرنے اور ٹھکانے لگانے کیلئے مجاز ایجنسیوں کے حوالے کیا جائے گا۔ اس اقدام پر ایک رپورٹ میں یہ اعداد و شمار ۹۷ء۲۶ میٹرک ٹن بتائے گئے ہیں، جن میں مقامی اداروں کے ذریعے جمع کیا گیا ۳۸ء۴۶ ٹن کچرا اور سرکاری دفاتر و اسکولوں سے حاصل کیا گیا ۵۸ء۸ ٹن کچرا شامل ہیں۔
کیرالا کا ضلع وائناڈ ہندوستان کا پہلا ای-ویسٹ فری (الیکٹرانک کچرے سے پاک) ضلع بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ وی ڈی ستھیسن نے جمعہ، ۲۷ نومبر کو کلپیٹا کے چندراگری آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا۔ وائناڈ نے محض تین مہینوں میں ۸۵ء۱۰۲ء ٹن الیکٹرانک کچرا جمع کیا۔ یہ مہم ضلع انتظامیہ کے ’بھومی‘ (BHOOMI) اقدام کے تحت چلائی گئی تھی۔ اس میں تمام ۲۳ پنچایتوں اور تین میونسپلٹیوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس کچرے کو سائنسی طریقے سے تلف کرنے اور ٹھکانے لگانے کیلئے مجاز ایجنسیوں کے حوالے کیا جائے گا۔ اس اقدام پر ایک رپورٹ میں یہ اعداد و شمار ۹۷ء۲۶ میٹرک ٹن بتائے گئے ہیں، جن میں مقامی اداروں کے ذریعے جمع کیا گیا ۳۸ء۴۶ ٹن کچرا اور سرکاری دفاتر و اسکولوں سے حاصل کیا گیا ۵۸ء۸ ٹن کچرا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کابینہ نے قحط سالی سے پریشان کسانوں کو مفت اناج فراہم کرنے کو منظوری دی
اس اقدام کو سچتوا مشن (Suchitwa Mission) اور کلین کیرالا کمپنی نے مقامی خود مختار اداروں اور ہریتھا کرما سینا (Haritha Karma Sena) کے ساتھ مل کر مربوط کیا۔ ہریتھا کرما سینا نے ضلع گیر مہم کے دوران گھروں سے ناکارہ الیکٹرانک اشیاء جمع کیں۔ کلین کیرالا کمپنی نے براہ راست سرکاری دفاتر، اسکولوں اور دیگر عوامی اداروں سے ای-ویسٹ جمع کیا۔ ضلع کے ۲۶ مقامی خود مختار اداروں نے کچرا جمع کرنے، کمیونٹی کی شمولیت اور کچرا منیجمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد فراہم کی۔
اس مہم کی قیادت وزیر زراعت اور کلپیٹا کے رکن اسمبلی ٹی صدیق نے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ کئی گروپوں کی مشترکہ کوششوں سے حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مقامی خود مختار اداروں، ہریتھا کرما سینا، صفائی کارکنوں، سرکاری محکموں، تاجروں، ریستوران مالکان اور مقامی باشندوں کے تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ کامیابی گزشتہ تین مہینوں کے دوران ہریتھا کرما سینا سمیت مختلف مقامی خود مختار اداروں کی جانب سے کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے۔“
یہ بھی پڑھئے: پنجاب میں پرالی جلانے کے ۷؍ ہزار سے زائد معاملے، ڈھائی ہزار کسانوں پر جرمانہ
یہ اقدام وسیع تر ’نرملم‘ (Nirmalam) کچرے سے پاک کیرالا مہم کا حصہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی سطح پر کچرا جمع کرنے اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی سے ای-ویسٹ منیجمنٹ کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے اور غیر مناسب طریقے سے کچرا پھینکنے کے عمل کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ دیگر اضلاع کیلئے بھی ایک ماڈل پیش کرتا ہے۔ ای-ویسٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے سے زہریلے الیکٹرانک پرزوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔