منگل کو کولکاتا، مغربی بنگال کے ریتوراج ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً ۱۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 30, 2025, 3:19 PM IST | Kolkata
منگل کو کولکاتا، مغربی بنگال کے ریتوراج ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً ۱۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ ’’کولکاتا، مغربی بنگال میں منگل کی رات ایک قدیم اور ۶؍ منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً ۱۵؍افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں زیادہ تر کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہےجبکہ ایک شخص کی موت آتشزدگی سے بچنے کیلئے عمارت سے کودنے کے دوران گرنے سے ہوئی ہے۔ کولکاتا کے پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ اب تک ۱۴؍ اموات درج کی گئی ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اورجائے وقوع پر حفاظتی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ عمارت خالی کرنے کے دوران رہائشی افراد کو جو مشکلات پیش آئیں اس کی بھی تفتیش کی جائے گی۔‘‘ صبح ۷؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پرکولکاتا کے ریتو راج ہوٹل میں آگ لگی تھی جو مدن موہن اسٹریٹ کے بڑا بازا ر علاقے میں ہے۔ جائے وقوع پر فائر انجن بھیجے گئے تھے اور آج صبح ایک بجے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ’’مہلوکین میں زیادہ تر مہمان تھے جو آگ لگنے کے بعد بھاگنے کیلئے اپنے کمروں سے باہر نہیں نکل پائے تھے۔‘‘ پولیس نے مزید کہا کہ’’جب آگ لگنے کی شروعات ہوئی تھی لوگ اندر پھنس گئے تھے۔ مقامی افراد کے مطابق ’’ریتوراج ہوٹل کے گراؤنڈفلور پر کمرشیل گوڈاؤن ہے اور اوپر کے پانچ منزلے ہوٹل کی ملکیت ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سلامتی کے خدشات کے درمیان عالمی فوجی اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ
آگ لگنے کی وجہ سے ہوٹل کے کاریڈروز اور سیڑھیوں پر دھول تھی۔ علاوہ ازیں چند مہمان اپنی جان بچانے کیلئے ہوٹل کی چھت پر چلے گئے تھے۔ متعدد مہمان ہوٹل میں اپنے کمرے کی کھڑکیوں کے باہر منڈیر سے لپکے ہوئے تھے۔ فائر فائٹرز نے متاثرین کو بچانے کیلئے ہائیڈرولک سیڑھیوں کا استعمال کر رہے تھے۔ ٹیرس پر موجود افراد نے مدد مانگنے کیلئے اپنے موبائل کی فلیش لائٹس کا استعمال بھی کیا۔ جو لوگ بالائی منزلوں میں پھنسے ہوئے تھے انہیں بچانے کیلئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا گیا تا کہ وہ گھبرائیں نہ اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کیلئے اپنا کام کر سکیں۔
کولکاتا کے میڈیل کالج اسپتال میں ایک شخص کی شناخت سنجوائے پاسوان کے طور پر کی گئی ہے جسے اسپتال آنے کے بعد ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اسپتال کے حکام نے کہا کہ ’’سنجوائے پاسوان کی موت آگ سے اپنی جان بچانے کے دوران ہوئی تھی۔ آتشزدگی کے سبب زخمی ہونے والے دیگر افراد کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔ بدھ کی رات فائر فائٹرز کے ذریعے آگ پر قابو پانے کے بعد ہی ڈیزاسٹر ریسپونس ٹیم لوگوں کی جان بچانے کیلئے بالائی منزلوں میں جاسکی تھی جہاں انہیں ۱۳؍ لاشیں ملی تھیں۔
#BREAKING 🇮🇳At least 14 tourists died in a hotel fire in central Kolkata, India. The fire broke out Tuesday night at the Rituraj Hotel, with guests seen escaping through windows and ledges.
— 凤凰欧洲 PhoenixCNE News (@PhoenixCNE_News) April 30, 2025
Police said the fire is now under control, rescue efforts are ongoing, and a special team… pic.twitter.com/OzFKMApCo1
لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے جبکہ زخمی افراد کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے معاوضے کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’’ کولکاتا کے حادثے کی وجہ سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے ان کیلئے اظہار تعزیت۔ میری دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوجائیں۔میں پی ایم این آر ایف کی طرف سے لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کرتا ہوں۔ زخمی افراد کو ۵۰؍ ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہمیں ہندوستان کو عالمی اختراعات کا مرکز بنانا ہے: وزیر اعظم
مغربی بنگال کی وزیر برائے خواتین واطفال فلاح و بہود ساشی پنجا نے کہا کہ ’’ ہوٹل میںموجود افراد کی اکثریت کا تعلق دیگر ریاستوں سے تھاجو کمرشیل سرگرمیوں کیلئے کولکاتا آئے ہوئے تھے۔ یہ نہایت ہی بدقسمت حادثہ تھا۔فائر بریگیڈ نے متاثرین کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کچھ افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ مہلوکین میں ۲؍ بچے بھی شامل ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور ہم جلد ہی آتشزدگی کی وجہ معلوم کر لیں گے۔‘‘