یہاں ہلاؤ پل کے قریب کملا بائی چال میں اس وقت سنسنی پھیل گئی تھی جب صبح میں ایک شخص نے گھروں میں کام کرنے والی خاتون کے گھر سے بچہ اغوا کر لیا ۔
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 12:23 PM IST | Nadeem Asran | Kurla
یہاں ہلاؤ پل کے قریب کملا بائی چال میں اس وقت سنسنی پھیل گئی تھی جب صبح میں ایک شخص نے گھروں میں کام کرنے والی خاتون کے گھر سے بچہ اغوا کر لیا ۔
یہاں ہلاؤ پل کے قریب کملا بائی چال میں اس وقت سنسنی پھیل گئی تھی جب صبح میں ایک شخص نے گھروں میں کام کرنے والی خاتون کے گھر سے بچہ اغوا کر لیا ۔ تاہم ونوبا بھاوے نگر پولیس نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ۴؍ گھنٹے میں اغواکار کو گرفتار کرلیا اورمغویہ کو بھی برآمدکرکے والدین کے حوالہ کر دیا۔
کرلامغرب کے ونوبا بھا وے نگر پولیس نے اغوا ء کے الزام میں امن آنند ساکت نامی شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس بارے میں پولیس نے بتایا کہ سونیا شیام سندر کامبلے گھریلو ملازمہ ہے اور ہلاؤ پل کی مسرانی لین کے قریب کملا بائی چال میں اپنے شوہر اور ۶؍ ماہ کے بیٹے کے ساتھ رہتی ہے ۔ ۲؍ اگست کو صبح ساڑھے پانچ اور ۶؍ بجے کے درمیان جب وہ سو رہی تھی، کوئی شخص اس کے بچے کو لے کر فرار ہوگیا ۔بیدار ہونے پر بچے کو نہ پاکر والدین پریشان ہوگئے اور انہوں نے فوراً پولیس میں اغواءکی شکایت درج کرائی۔معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سینئر پولیس انسپکٹر امیت تاڑکی نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواءکار اور بچہ کو تلاش کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جس میں پیٹرولنگ وین کی ایک ٹیم اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرنے والی ٹیم بھی شامل تھی ۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس گنیش شندے کی ہدایات پرالگ الگ ٹیم گھاٹ کوپر، تلک نگر اور نہرو نگر پولس اسٹیشنوں سے بھی تشکیل دی گئی ۔تفتیش کے دوران پولیس نے کرلا ، ودیا وہار، لوکمانیہ تلک ٹرمنس (ایل ٹی ٹی) ریلوے اسٹیشنوں اور آس پاس کے علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے: انو شکتی نگر میں ایس آئی آر کا فارم صحیح طریقے سے نہ بھرنے کی شکایت
فوٹیج کی جانچ کرتے وقت ملزم بچے کو ودیا وہار ریلوے اسٹیشن کی طرف لے جاتا ہوا دکھائی دیا ۔وہ ٹرین سے تھانے کی طرف سفر کر رہا تھا۔ملزم کی شناخت ہوتے ہی تھانے پولیس کمشنریٹ اوردیگر ریلوے پولیس کوفوری طور پر الرٹ کیا گیا۔اس الرٹ اور پولیس کی مستعدی سے نہ صرف ملزم کو ڈومبیولی میں گرفتار کر لیا گیا بلکہ بچے کو صحیح سلامت اس کے قبضے سے حاصل کر کے کاغذی کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔