• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مروڈ جنجیرہ کی راجپوری جیٹی کے اطراف بڑی مقدار میں ریت اور گاد جمع

Updated: October 29, 2026, 1:14 PM IST | Rajpuri

کشتیاں کھڑی کرنے میں دشواری۔ لو ٹائیڈ کے دوران کشتی اور لانچ سروسیز بند کر دی جاتی ہیں۔ قلعہ آنے والے سیاح واپس لوٹنے پر مجبور۔

The section of the jetty where the accumulation of sand and silt is making it difficult to dock boats. Photo: INN
جیٹی کا وہ حصہ جہاں ریت اور گاد کے سبب کشیاں کھڑی کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ تصویر: آئی این این

پچھلےکئی دنوں سے راجپوری جیٹی کے ارد گرد بڑے پیمانے پر ریت اور گاد جمع ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی کشتیوں اور موٹربوٹ آپریٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جیٹی کے قریب پانی کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے کشتیوں کو کنارے لگانے میں سخت دقت پیش آ رہی ہے۔لو ٹائیڈ کے دوران پانی بہت دور چلا جاتا ہے اس دوران کشتی سروس بند کر دی جاتی ہیں اور بہت سے سیاحوں کو واپس جانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ بسا اوقات قلعہ سے واپس آنے والی کشتیاں جیٹی سے دور کھڑی کی جاتی ہیں اور وہاں سے سیاحوں کو جیٹی تک پیدل چل کر آنا پڑتا ہے۔یہاں کے کشتی مالکان اور سیاح، لو ٹائیڈ کے دوران پیدا ہونے والے اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے میری ٹائم بورڈ سے مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مروڈ کا جنجیرہ قلعہ  مہاراشٹر میں واقع مشہور اور تاریخی بحری قلعہ ہے، جسے دیکھنے کے لئے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح راجپوری کی چھوٹی  بندرگاہ پہنچتے ہیں۔ چونکہ یہ قلعہ چاروں طرف سے عرب سمندر سے گھرا ہوا ہے، اس لئے سیاحوں کے لیے یہاں تک پہنچنے کا واحد ذریعہ روایتی کشتیاں اور موٹر بوٹس کا سفر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اورنگ آباد میں گئو ونش اسمگلنگ کے خلاف دیہی پولیس کی بڑی کارروائی

 لو ٹائیڈ کے دوران خدمات بند

صورتحال یہ ہے کہ لو ٹائیڈکے دوران پانی اتنا زیادہ اتر جاتا ہے کے جیٹی کے پاس ریت کے چھوٹے چھوٹے ٹیلے نظر آنے لگتے ہیں۔ اس دوران کشتیوں کے پھنسنے اور ان کے پیندے اور پنکھے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لو ٹائیڈ کے وقت احتیاطی طور پر بوٹ سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے، جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 ریت ہٹانے (ڈریجنگ) کا مطالبہ

اس سنگین مسئلے کے تئیں مقامی بوٹ والوں اور سیاحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں ایک ملا حشعیب پینکر اور وکھرولی سے سیر کیلئے آنیوالی سائلی پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ سے فوری طور پر جیٹی کے آس پاس سے ریت ہٹانے کا کام شروع کریں تاکہ یہاں سیاحوں کو پریشانی نہ ہو۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی یہاں سے ریت نہ ہٹائی گئی تو آنے والے دنوں میں سمندری آمد و رفت مکمل طور پر ٹھپ ہو سکتی ہے، جسکا سیدھا اثر مقامی کاروبار اور سیاحت پر پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK