• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اورنگ آباد میں گئو ونش اسمگلنگ کے خلاف دیہی پولیس کی بڑی کارروائی

Updated: October 29, 2026, 1:10 PM IST | Agency | Aurangabad

پولیس نے پانچ کارروائیوںمیں۳۰؍ مویشی آزاد کرائے،۲۷ء۸؍لاکھ روپے کا سامان ضبط کیا۔

Bovine animals were seized from a vehicle. Photo: INN
ایک گاڑی سے گائے کی نسل کے جانور ضبط کئے گئے۔ تصویر: آئی این این

ضلع کی دیہی پولیس نے مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل، جانوروں پر ظلم اور گائے کے گوشت کی فروخت کے خلاف مہم چلاتے ہوئے۳۰؍ مویشیوں کو آزاد کرایا ہے۔ چار تھانوں کی حدود میں پانچ کارروائیوں کے دوران۷؍ ملزمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے۸ء۲۷؍ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ جنوری سے۲۶؍ اکتوبر۲۰۲۶ء تک ضلع میں اس طرح کے۱۷۶؍ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

اورنگ آباد  میں مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل، جانوروں پر ظلم، غیر قانونی ذبیحہ اور گائے کے گوشت کی فروخت کے خلاف دیہی پولیس نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ضلع کے چار تھانوں کی حدود میں پانچ کارروائیوں کے دوران پولیس نے۳۰؍ مویشیوں کو آزاد کرایا اور ۷؍ملزمین کے خلاف مقدمات درج کیے۔

یہ بھی پڑھئے: ناندیڑ میں کانگریس کی ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم

کارروائی کے دوران تقریباً۷۰؍ کلو گائے کا گوشت، دو گاڑیاں، چھریاں اور دیگر سامان سمیت مجموعی طور پر۸؍ لاکھ۲۷؍ ہزار۸۰۰؍ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش جادھو کی ہدایت پر یہ مہم چلائی گئی۔ دیہی پولیس کے مطابق، گئو اسمگلنگ اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے لیے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارنے، گاڑیوں کی جانچ کرنے اور گشت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ دیہی پولیس کے مطابق، جنوری سے۲۶؍ اکتوبر۲۰۲۶ء تک گئو اسمگلنگ اور غیر قانونی ذبیحے سے متعلق ۱۷۶؍ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان معاملات میں۳۳۷؍ ملزمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس مدت کے دوران ۷۹۶؍ مویشیوں کو آزاد کرایا گیا۔۲۶؍ اکتوبر کوپھلمبری-چھترپتی سنبھاجی نگر شاہراہ پر ہوٹل لوک مانس کے سامنے پولیس نے بولیرو پک اَپ گاڑی میں مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل کرتے ہوئے چار مویشیوں کو پکڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK