• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لندن: این بی اے میچ کے دوران امریکی قومی ترانہ ہنگامے کی نذر، ٹرمپ کو پیغام

Updated: January 20, 2026, 9:56 PM IST | London

لندن میں NBA میچ سے قبل امریکی قومی ترانے کے دوران تماشائیوں نے نعرے بازی کی۔ مجمع نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تین لفظی پیغام ’’لیو گرین لینڈ الون‘‘ دے کر عالمی سیاست کو کھیل کے میدان میں لے آیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ این بی اے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب امریکی قومی ترانہ ’’دی اسٹار اسپنگلڈ بینر‘‘ گایا جا رہا تھا۔ ترانے کے دوران تماشائیوں کے ایک حصے نے نعرے بازی کی، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا اور تقریب کی سنجیدگی متاثر ہوئی۔ یہ واقعہ لندن کے او ۲؍ آرینا میں پیش آیا، جہاں میمفس گریزلز اور اورلینڈو میجک کے درمیان این بی اے کا ریگولر سیزن میچ کھیلا جا رہا تھا۔ جیسے ہی امریکی قومی ترانہ شروع ہوا، مجمع میں سے آواز آئیLeave Greenland Alone۔ یہ نعرہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے ایک واضح سیاسی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نوئیڈا سڑک حادثہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دردناک موت کا انکشاف، جوابدہی کا مطالبہ

ٹرمپ گریں لینڈ کو امریکہ کے اسٹریٹجک مفادات کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں حتیٰ کہ اس خطے کو خریدنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ ان بیانات پر یورپ اور بالخصوص ڈنمارک میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ لندن میں لگایا گیا نعرہ اسی پالیسی کے خلاف عوامی ناراضگی کا اظہار تھا۔ ترانے کے دوران نعرے بازی پر مجمع میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ افراد نے تالیاں بجائیں جبکہ کچھ نے اسے قومی ترانے کی بے حرمتی قرار دیا۔ اس تمام صورتحال کے باوجود گلوکارہ نے ترانہ مکمل کیا اور میچ اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: نیویارک میں فلسطین حامی مظاہرین کو ہراساں کرنے پر بیتار یو ایس سے تصفیہ

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کھیل کے عالمی ایونٹس اب محض کھیل تک محدود نہیں رہے بلکہ عالمی سیاست، احتجاج اور عوامی جذبات کا اظہار بھی ان کا حصہ بن چکا ہے۔ امریکی قومی ترانے کے دوران ہونے والا یہ احتجاج سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوا، جہاں صارفین نے اسے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف علامتی مزاحمت قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق، بین الاقوامی کھیلوں میں اس نوعیت کے واقعات مستقبل میں مزید بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ کھیل کے بڑے پلیٹ فارم اب سیاسی پیغامات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ بنتے جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK