Inquilab Logo Happiest Places to Work

’مہاراشٹراے آئی پالیسی ۲۰۲۶ء‘ کا اعلان

Updated: April 30, 2026, 12:07 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ریاست میں صنعت، انتظامی امور اور عوامی خدمات میں مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے وسیع پیمانے پر استعمال کو بڑھانے کیلئے بدھ کو منترالیہ میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں’’مہاراشٹراے آئی پالیسی۲۰۲۶ء‘‘کا اعلان کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کی۔

Maharashtra AI.Photo:INN
مہاراشٹر اے آئی۔ تصویر:آئی این این

ریاست میں صنعت، انتظامی امور اور عوامی خدمات میں مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے وسیع پیمانے پر استعمال کو بڑھانے کیلئے بدھ کو منترالیہ میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں’’مہاراشٹراے آئی پالیسی۲۰۲۶ء‘‘کا اعلان کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کی۔ ’’انڈیا اے آئی مشن‘‘ کے خطوط پر نافذکی گئی یہ پالیسی تحقیق، اختراعات اور ذمہ دار حکمرانی کو فروغ دے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ادھو ٹھاکرے کی جگہ امبا داس دانوے ودھان پریشد کے امیدوار

 

آنے والے وقت میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے ۷۰؍فیصد نوکریاں بدل جائیں گی، اس لئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے وقت کے ساتھ ساتھ اس پالیسی کو بدلنے کی ہدایات دیں۔ اس پالیسی کا مقصد ۱۰؍ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور ۲۰۳۱ءتک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ دفتر سے جاری کئے گئےبیان کےمطابق جہاں بہت سے ممالک عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، مہاراشٹر نے ’مصنوعی ذہانت کی ترقی کے قومی مرکز‘ کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے کا ایک ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کیلئے پالیسی میں’’مہاراشٹرا اے آئی مشن‘‘ قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں ریاست کے ۲؍ لاکھ نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کو مصنوعی ذہانت کی مہارت کی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل  ہے۔اس پا لیسی میں صنعتوں کو راغب کرنے کے لئے خاطر خواہ مالی مراعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’بندر‘‘ ۵؍ جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی


ممبرا :شادی کے ہالوں کیخلاف انہدامی کارروائی
ممبرا،(اسٹاف رپورٹر): ان دنو ںشادیوں کا موسم ہے اور اسی دوران ممبرا میں شیل پھاٹا کے قریب واقع اے وی کے کمپاؤنڈ میں شادی کے ہالوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بدھ کو انہدامی کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں ۵؍ہالوں کو منہدم کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ اسٹیج اور کرسیوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔ میونسپل ذرائع کے مطابق یہ انہدامی کارروائی ڈی پی روڈ تعمیر کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ جن ہالوں کومنہدم کیا گیا ہے ان میں ارلین ، ولسن ،مریم ، ہلچل اور رسم ہال شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی منگل کو بھی میونسپل انہدامی دستہ یہ کارروائی کرنے پہنچا تھا لیکن اس وقت تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی ) میں اپوزیشن لیڈر اشرف ( شانو) پٹھان نے مداخلت کی تھی جس کے بعد کارروائی روک دی گئی تھی لیکن بدھ کو جے سی بی اور انہدامی دستہ نے متعدد ہالوں کو منہدم کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK