اجیت پوارکا انتقال: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار آج صبح ہونے والے طیارہ حادثے میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اجیت پوار ممبئی سے بارامتی جارہے تھے اور لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا
EPAPER
Updated: January 28, 2026, 10:52 AM IST | Mumbai
اجیت پوارکا انتقال: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار آج صبح ہونے والے طیارہ حادثے میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اجیت پوار ممبئی سے بارامتی جارہے تھے اور لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا انتقال ہو گیا ہے۔ آج (بدھ)صبح ہونے والے طیارہ حادثے میں ان کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجیت پوار ضلع پنچایت پریشد کی انتخابی تشہیری مہم کے لیے ممبئی سے ایک نجی طیارے کے ذریعے بارامتی روانہ ہوئے تھے۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا اور حادثے کے بعد فیول ٹینک میں دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار۶؍ افراد ہلاک ہو گئے۔
اجیت پوار کی اچانک موت سے ریاست میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر طرف سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اجیت پوار کی عمر ۶۶؍ برس تھی۔ وہ گزشتہ ۴۰؍ برسوں سے ریاستی سیاست میں سرگرم تھے۔ اپنے جرات مندانہ فیصلوں اور بے باک بیانات کی وجہ سے وہ ہمیشہ خبروں میں رہے۔ اجیت پوار کی موت سے ریاست کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:استعفیٰ دینےوالے بریلی کے سٹی مجسٹریٹ معطل کئے گئے
یہ واقعہ اجیت پوار کے بارامتی دورے کے دوران پیش آیا۔ وہ آج ضلع پریشد کے انتخابی جلسے کے لیے بارامتی پہنچنے والے تھے۔ طیارے کی لینڈنگ کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈی جی سی اے کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، اس حادثے میں ۶؍ مسافروں کی موت ہو گئی۔ اجیت پوار کے ساتھ موجود پائلٹ اور ساتھی بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت پوار طیارے میں سوار تھے، ان کے ساتھ مزید دو اہلکار (ایک پی ایس او اور ایک اٹینڈنٹ) اور دو کریو ممبرز (پائلٹ اِن کمانڈ اور فرسٹ آفیسر) بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے:کشمیر میں بھاری برف باری نے وادی کو سفیدچادر میں ڈھانپ دیا، سیاحوں میں خوشی کی لہر
ہوابازی کے نگران ادارے نے کہا کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا، اور مزید بتایا کہ یہ طیارہ لیئر جیٹ ۴۵؍ تھا جو وی ایس آر کے زیرِ انتظام تھا۔ طیارے کا رجسٹریشن نمبروی ٹی - ایس ایس کے تھا( (VT-SSK تھا۔یہ طیارہ ممبئی سے بارامتی جا رہا تھا اور صبح تقریباً ۸؍بجکر ۴۵؍منٹ پر اپنی منزل پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔موقع کی فوٹیج میں طیارے کا تباہ شدہ ملبہ دکھائی دیا، جبکہ ایمبولینس زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر رہے تھے۔اجیت پوار کے قریبی ساتھی کرن گجر نے ہندوستان ٹائمز کو تصدیق کی کہ مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اس حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ گجر اس وقت مقامی اسپتال میں موجود ہیں جہاں حادثے کے متاثرین کی لاشیں لائی گئیں۔