Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر: ایف ڈی اے نے پریزیڈنسی ریڈیوکلب اور میکڈونلڈ کے لائسنس منسوخ کئے

Updated: August 21, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

مہاراشٹرا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے قلابہ میں واقع بمبئی پریزیڈنسی ریڈیو کلب اور ساؤتھ ممبئی میں میکڈونلڈ کے ایک آؤٹ لیٹ کے سنگین فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر فوڈ بزنس لائسنس معطل کر دیے ہیں

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹرا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے قلابہ میں واقع بمبئی پریزیڈنسی ریڈیو کلب اور ساؤتھ ممبئی میں میکڈونلڈ کے ایک آؤٹ لیٹ کے سنگین فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر فوڈ بزنس لائسنس معطل کر دیے ہیں ۔ یہ کارروائی۲۱؍ اگست کو کمشنر تکارام منڈے کی زیرِ قیادت مہم کے دوران کیے گئے معائنوں کے بعد عمل میں لائی گئی۔بمبئی پریزیڈنسی ریڈیو کلب کے ۱۹؍اگست کے معائنے میں کچن کے کئی علاقوں میں مکھیاں، برتن دھونے والے حصے میں ایک مردہ کاکروچ اور کاکروچ ٹریپس پائے گئے۔ اس کے علاوہ کھانے کی تیاری کی جگہوں پر چھت کا پلاسٹر اترتا ہوا پایا گیا، جس سے آلودگی کا خطرہ تھا۔ دیگر خلاف ورزیوں میں کھانے اور برتنوں کو براہِ راست فرش پر رکھنا، کھانے کی اشیاء کے قریب واشنگ پاؤڈر جیسے کیمیکلز رکھنا، اور غیر صحت بخش ریفریجریٹرز میں گوشت ذخیرہ کرنا شامل تھا۔ عملے کی ذاتی اشیاء جیسے ہیلمٹ اور کپڑے بھی کھانے کے ساتھ رکھے گئے پائے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: بے گناہ مسلم نوجوان کے خلاف اپیل پر حکومت کو منہ کی کھانی پڑی

بعدا زاں ہارڈ کیسل ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ انتظام قلابہ کی میکڈونلڈز آؤٹ لیٹ  میں گزشتہ خامیوں کو دور نہیں کیا گیا تو دوبارہ معائنے کے بعد کاروبار بند کرنے کا حکم دیا گیا ۔ جبکہ ۲۰؍میں سے۱۸؍ خامیاں ابھی بھی موجود تھیں، حالانکہ آؤٹ لیٹ نے۱۴۸؍ صفحات پر مشتمل تعمیل رپورٹ جمع کرائی تھی۔ دوبارہ معائنے میں زندہ کاکروچ، ناکافی کیڑے مار انتظامات، ریفریجریشن میں خرابیاں اور کھانے کی تیاری کی جگہوں پر ناقص صفائی پائی گئی۔ عملے پر الزام تھا کہ وہ گندے جوتے اور کپڑے چھونے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر تیار کھانا چھو رہے تھے۔واضح رہے کہ تازہ ترین کارروائی پوری ریاست میں جاری مہم کا حصہ ہے۔ ایف ڈی اے نے۸۹؍ ہوٹل، ریسٹورنٹ اور دھابوں کا معائنہ کیا،۷۱؍ کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ۱۳؍ فوڈ اسٹیبلشمنٹس کے لائسنس معطل کیے گئے۔ کھار جمخانہ اور دیگر اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہاسٹل کے قواعد سے قبائلی طلبہ ناراض، ایڈیشنل کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا

مزید برآں ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ صفائی، کیڑے مار انتظامات، ذخیرہ اندوزی، درجہ حرارت کنٹرول اور کھانے کی ہینڈلنگ سے متعلق خلاف ورزیوں پر کارروائی ہوگی، جس میں بہتری کے نوٹس اور لائسنس کی معطلی شامل ہے۔محکمے نے خبردار کیا کہ اگر بعد میں ہونے والے معائنوں میں خامیاں حل نہ پائی جائیں   تو صرف تعمیل رپورٹ جمع کرانا کافی نہیں۔اس کے علاوہ متاثرہ اداروں کے لیے فوڈ آپریشن اس وقت تک محدود رہیں گے جب تک خامیوں کو دور نہ کر دیا جائے اور ریگولیٹری تقاضے پورے نہ ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK