بی جے پی کے سمیر راجورکر۷۰؍ ووٹوں کے ساتھ میئرمنتخب ،ان کے مدمقابل ایم آئی ایم کےاشوک ہیورالے کو۳۳؍ ووٹ ملے-
EPAPER
Updated: February 11, 2026, 1:59 PM IST | Z A Khan | Nanded
بی جے پی کے سمیر راجورکر۷۰؍ ووٹوں کے ساتھ میئرمنتخب ،ان کے مدمقابل ایم آئی ایم کےاشوک ہیورالے کو۳۳؍ ووٹ ملے-
اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس میں مہایوتی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ بی جے پی کے سمیر راجورکر کو مہایوتی کی حمایت کے ساتھ میئر(مہاپور) کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا جنہوں نے۷۰؍ ووٹ حاصل کیےجبکہ ان کے مدمقابل ایم آئی ایم کے امیدوار کو اشوک ہیورالے کو۳۳؍ ووٹ ملے۔ اسی طرح، شیو سینا (شندے گروپ) کے راجندرا جنجل کو ڈپٹی میئر کے عہدے کیلئے۷۰؍ ووٹ ملے جبکہ ایم آئی ایم کے محمد وسیم احمد کو صرف۳۳؍ ووٹ حاصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:سونُو سود کے بعد راجپال کی مدد کے لیے اندرجیت سنگھ آگے آئے
بی جے پی کے۵۷؍ منتخب کارپوریٹروں نے اور شیو سینا کے۱۳؍ اراکین نے مل کر مہایوتی اتحاد کو مضبوط اکثریت دلائی جبکہ کانگریس، ونچت بہوجن اگھاڑی اور دیگر پارٹیوں نے اس انتخاب میں غیر جانب دار (نیوٹرل) رہنے کا فیصلہ کیا۔ انتخاب میں کامیابی ملنے پر نومنتخب مئیر سمیر راجورکر نے کہا کہ وہ عوامی خدمت اور شہر کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، جبکہ ڈپٹی میئر جنجل نے بھی شہر کی بہتری اور عوامی مفاد کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کا عہد کیا۔ یہ انتخاب اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن کی سیاست میں مہایوتی اتحاد کی مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے اور شہر کے انتظامی امور میں دونوں عہدے داروں کی شراکت سے توقع ہے کہ مستقبل میں ترقیاتی کام مزید تیز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان نے امریکہ کو ۳۲؍ رن سے شکست دی
واضح رہےکہ۱۱۵؍ رکنی اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میںبی جےپی نے ۵۷؍ سیٹیں جیتیںکہ تنہا الیکشن لڑنے والی شیوسینا (شندے)نے ۱۳؍ سیٹیں جیتیں۔ مجلس اتحاد المسلمین ۳۳؍ سیٹوںکے ساتھ اپوزیشن میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔شیوسینا (ادھو) کو۶؍ سیٹیں ملیں جبکہ وی بی اے کو ۴؍ نیز کانگریس اور این سی پی (شرد)کو ایک ایک سیٹ حاصل ہوئی ہے۔