• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگاؤں: بدنظمیوں کی شکایت، انچارج میونسپل کمشنر کا ہارون انصاری میونسپل اسپتال کا دورہ

Updated: November 27, 2026, 3:10 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

بدنظمیوں کی شکایت، انچارج میونسپل کمشنر کا ہارون انصاری میونسپل اسپتال کا دورہ۔ تنبیہ کے باوجود اگلے دن کوئی سدھار نہیں آیا۔

In-charge Municipal Commissioner Bhagyshree Vispute in conversation with officials. Photo: Inquilab
انچارج میونسپل کمشنربھاگیہ شری وِسپوتے، افسران سے بات چیت کرتے ہوئے۔ تصویر:انقلاب

 شہرکے ہارون انصاری میونسپل اسپتال میں انتظامی خرابیوں اور طبّی عملے کی من مانیوں کی شکایتیں عام ہونے پر میونسپل کارپوریشن کی انچارج کمشنر بھاگیہ شری وِسپوتے نے اسپتال کا دورہ ۲۵؍ نومبر بدھ کو کیا تھا۔اس دورے کے بعد بھی صورتحال جوں کی تُوں نظر آتی ہے۔۲۶؍ نومبر جمعرات کو حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسپتال میں جیسے حالات پہلے تھے ویسے ہی اب بھی برقرار ہیں۔

اسپتال میں انتظامی خرابیاں 

مریضوں کیلئے لازمی دوائیں،گولیاں،طبّی آلات اور جراحی کے سامان ندارد ہیں۔شری وِسپوتے کے دورے میں واضح ہوا کہ یہاں پر ایکسپائرڈ دواؤں اور طبّی سازوسامان کا ذخیرہ موجود ہے۔موسمی و غیر موسمی امراض میں مبتلا مریضوں کو دینے کیلئے یہاں پر فریش اسٹاک دوائیں و طبّی اشیاء نہیں ہیں۔حاملہ خواتین کیلئے سہولیات کی عدم دستیابی یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔بیشتر خواتین کو زچگی کیلئے جنرل اسپتال یا کہیں اور منتقل کرنے کی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: ماہی گیر نے چار خاندانوں کی کفالت کیلئے امدادی سامان کے کچرے سے کشتی بنائی

انچارج میونسپل کمشنر کے احکامات

بھاگیہ شری وِسپُوتے نے ہارون انصاری میونسپل اسپتال کی انتظامی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ انہوں نے میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجیندر ڈولارے کی سرزنش کی۔میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے تساہل پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کم وقت میں ساری خامیاں دور کرنے کیلئے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

لیکن صورتِ حال جوں کی تُوں

اتنا سب ہوجانے کے بعد بھی صورتِ حال جوں کی تُوں ہے۔میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران اورملازمین ساری باتیں سُن لیتے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے سامنے اثبات میں گردنیں ہلاتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے۔اُن کی طرف سے بولا گیا کہ عملے کی کمی سب سے بڑامسئلہ ہے۔طبّی مراکز پر ملازمین کی کمی سے مریضوں کو سہولیات فراہمی میں تکالیف کی کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔ معاہداتی طرز پر ڈاکٹروں اور طبّی عملے کی تقرریاں کی جاتی ہیں اس طریق کار میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔معالجین وطبّی عملے کی مستقل طور پر تقرریاں کی جائیں تاکہ وہ مناسب محنتانے پر پورا کام کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK