Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممتا بنرجی اچانک سڑک پر اُتریں، انتظامیہ ہکا بکا رہ گیا

Updated: June 18, 2026, 10:29 AM IST | Kolkata

بی جے پی سرکار کی ہاکرس کو ہٹانے کی مہم کے خلاف آواز بلند کی، کسی بھی کارروائی سے پہلے باز آبادکاری کا مطالبہ کیا۔

The crowd also grew due to Mamata Banerjee`s unannounced participation in the protest for hawkers in the Esplanade area of ​​Kolkata. Photo: INN
کولکاتا کے اسپلینیڈ علاقہ میں ہاکرس کیلئے  احتجاج میں ممتا بنرجی کی غیر اعلانیہ شرکت کی وجہ سے بھیڑ بھی بڑھ گئی۔ تصویر: آئی این این

ترنمول کانگریس سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  جنہیں ’’فائٹر سیاستداں‘‘ بھی کہاجاتا ہے، نے بدھ کو کولکاتا کے وسطی علاقے میں اچانک ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کرکے سب کو چونکا دیا۔ انہوں  نے   خوانچہ فروشوں اور فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف جاری بے دخلی مہم کی پُرزور مخالفت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی کارروائی سے قبل متاثرہ دکانداروں کی بازآبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔  احتجاج   میں  ممتا بنرجی کی اچانک شرکت سے انتظامیہ ہکا بکا رہ گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’اپوزیشن پر جارحانہ حملہ امیت شاہ کی سبکی کا انتقام ہے‘‘

ممتا بنرجی نے اس احتجاجی مارچ کے بارے میں انتظامیہ کو پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔ وہ پارٹی کے کئی لیڈروں  اور کارکنوں کے ساتھ سڑک پر اُتریں  اور حکومت کی جانب سے دکانداروں کے خلاف جاری کارروائیوں پر اعتراض درج کرایا۔ ترنمول کانگریس نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں کہا  ہےکہ پارٹی عام لوگوں کی عزت، روزگار اور حقوق کے تحفظ کیلئے  پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔ یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولکاتا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں فٹ پاتھوں اور ریلوے اراضی پر قائم دکانوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سیالدہ میں بھی ترنمول کانگریس کے لیڈروں   نے دھرنا دے کر مطالبہ کیا تھا کہ بے دخلی سے قبل دکانداروں کیلئے  متبادل انتظامات کیے جائیں۔ ممتا بنرجی کا مارچ دھرم تلہ علاقے میں منعقد ہوا، جہاں پارٹی کے سینئر لیڈرکنال گھوش، ڈولا سین اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔ سیاسی مبصرین اس اقدام کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست اور پارٹی کے اندر بڑھتی بغاوت کے درمیان کارکنوں کو متحد رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر تعلیم کے استعفے کے بعد وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا

دوسری جانب بی جے پی کا مؤقف ہے کہ عوامی مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ قانون کے مطابق ضروری ہے تاکہ شہریوں کیلئے سڑکوں اور فٹ پاتھ کا استعمال آسان بنایا جا سکے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر بلڈوزر کارروائیوں سے قبل مناسب نوٹس نہیں دیئے گئے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔  حالیہ دنوں میں جادھو پور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ریلوے اراضی پر قائم متعدد دکانوں اور جھگیوں کو ہٹانے کے لیے بلڈوزر کارروائیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد کئی علاقوں میں احتجاج اور عدالتی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK