Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے: مانکولی کے قریب ٹرک پلٹنے سے شدید ٹریفک جام

Updated: June 18, 2026, 12:00 PM IST | Thane

ڈرائیورکو پانی کے سبب سڑک کے کنارے گڑھے کا اندازہ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ٹرک پلٹ گیا۔

An overturned truck on the side of the road. Photo: INN
سڑک کے کنارے پلٹا ہوا ٹرک۔ تصویر: آئی این این

یہاں مانکولی بریج کے قریب ایک بڑا ٹرک پلٹنے سےزبر دست ٹریفک جام کا مسئلہ ہوگیا جس سے مسافروں اور گاڑی ڈرائیوروںکو کافی پریشانی اٹھانی پڑی ۔اطلاعات کے مطابقسڑک کے کنارے ڈرینج لائن میں جمع پانی اورملبے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ٹرک ڈرائیورکوسڑک کے کنارےگڑھے کااندازہ نہیں ہوسکا  جس کی وجہ سے ٹرک پلٹ گیا ۔

حادثہ کے نتیجے میں تھانے اور بھیونڈی کو جوڑنے والی شاہراہ پر مانکولی بریج کے قریب گاڑیوںکی قطار لگ گئی ۔اس کے علاوہ بہت سی گاڑیوںکا رخ تبدیل کرنا پڑا جس کے سبب کالہییراور انجورپھاٹا کی طرف سے جانے والی شاہراہ سے متصل  سڑک پر بھی  ٹریفک جام ہوگیا ۔  مقامی افراد اورمسافروں نے سڑک کے انفرا سٹرکچر کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بھاری ٹرک جب ایسے کسی کنکریٹ روڈ کے کنارے پانی اور ملبے سے بھرے کسی گڑھے میںپلٹ سکتا ہے تو چھوٹی اور دو پہیہ گاڑیوں کو تواور بھی زیادہ خطرہ لاحق ہے مگر انتظامیہ کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کھانے کی اشیاء اخبارات میں دینے والوں پر کارروائی

ایسے وقت میںجبکہ تھانے ا وربھیونڈی  کے کارپوریشنز مانسون سےپہلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، یہ حادثہ ظاہر کرتا ہےکہ بارش شروع ہونے کے بعد مسائل کتنے سنگین ہوسکتے ہیں۔ شہری ان خدشات کا اظہار کررہے ہیںکہ  نامکمل عوامی  پروجیکٹوں اور تعمیراتی کاموں کے سبب  آنے والے دنوں میںسیلابی صورتحال  اور سڑک کے کنارےجمع پانی  مسافروں کیلئے بڑی پریشانیوںکا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK