Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکھرولی الیکشن آفس میں ایس آئی آر کے تعلق سے میٹنگ

Updated: August 01, 2026, 11:48 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Vikhroli

مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کومدعو کیا گیا ۔ محض  ایک ہفتہ کا وقت رہنےپریاددہانی کروائی گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں الیکشن آفس میں ایس آئی آر کے تعلق سے جمعہ کی نماز سے قبل میٹنگ بلائی گئی۔ اس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں  نے الیکشن افسران سے تبادلۂ خیال کیا اور مختلف مسائل بتائے۔ دریں اثناء افسران نے یہ کہتے ہوئے کہ کام بہتر انداز میںچل رہا ہے مگر یہ یاد رکھا جائے کہ آخری تاریخ میںمحض ایک ہفتہ ہی بچا ہواہے ، اس لئے مزید توجہ دی جائے تاکہ وقت کےاندر کام پورا کیا جاسکے اورایک بھی شہری کا نام رہنے نہ پائے ۔

یہ بھی پڑھئے: منترالیہ کی کینٹین ۹۸؍ فیصد صاف ستھری، ہائی کورٹ مطمئن نہیں

میٹنگ میںموجود اشفاق احمدخان نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ انہوںنے اپنی بوتھ کے احوال سے متعلق الیکشن افسران کوآگاہ کرایا اور یہ بتایا کہ اس میں۸۸۰؍ فارم ہیں ۔ ان میںسے ۶۷۰؍ فارم تقسیم کئے گئے ہیں مگرجمع محض ۳۷۰؍ ہوئے ہیں  اس لئے جن ووٹروںتک فارم پہنچا ہے، وہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ آخری تاریخ سے قبل فارم پہنچا دیں۔ اسی طرح۱۸۰؍ سے زائد ووٹرس ایسے ہیں جو اپنے گھر پر نہیںملے ۔ انہوںنے یہ بھی بتایا کہ ’’ ہم نےپرانی ۲۰۰۲ء کی فہرست نہ ملنے اوراس میںنام صحیح نہ ہونے کی شکایت کی توالیکشن افسران نے بتایاکہ اسے درست کیا جارہا ہےاورپرانی فہرست سے نام تلاش کئے جارہے ہیں۔ جہاں تک ناموں کےصحیح اندراج نہ کئے جانے کی شکایت ہے توآخر ی تاریخ تک جب تمام فارم جمع ہوجائیںگے پھر دوسرا مرحلہ شروع ہوگا،اس وقت ناموں کی تصحیح کرائی جاسکے گی۔ اسی طرح جولوگ دوسری جگہ منتقل ہوگئے ہیں،پنچ نامہ بناکران کا نام درج کیا جارہا ہے جبکہ جتنے بھی لوگوں کے فارم آئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کا نا م بھی حذف نہ کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔ اسی لئے مزید تعاون کی درخواست کی جارہی ہے کہ ہرشخص تک اس کا فارم پہنچ جائے اور وقت کے اندر وہ جمع بھی ہوجائے ۔اس سے شائع کی جانے والی فہرست میں سبھی کے نام شامل کئےجانے کی ضمانت ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۴۶؍ ویں برسی پر عظیم گلوکار محمد رفیع کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

الیکشن آفیسر پاٹل نے انقلاب کو بتایا کہ کام جاری ہے، لوگ تعاون کررہےہیں، بی ایل او اوربی ایل اے اپناکام کررہے ہیں اور اب تک ۹۰؍ فیصد فارم تقسیم کئے جاچکے ہیں ،البتہ جمع کرانے کی رفتار سست ہے مگر امید ہے کہ آخری تاریخ تک کا م پورا کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK