Inquilab Logo Happiest Places to Work

۸؍سال سے صندوق میں پیسے پس انداز کرنے والی خاتون کے۱۲؍ لاکھ روپے چوہے کھا گئے!

Updated: August 24, 2026, 11:47 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow

اترپردیش کے گونڈا کی رہنے والی خاتون سونے کے زیور بنانا چاہتی تھی اس کیلئے اس نے رقم جمع کی لیکن چوہوں نے اسکے ’خواب‘ کتردئیے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اتر پردیش کے گونڈا میں ایک خاتون نے ۸؍ سال تک ایک صندوق میں۱۲؍ لاکھ روپے جمع کیے تھے۔ تاہم، اس کی برسوں کی محنت پر اس وقت پانی پھرگیا جب اس نے صندوق کھول کر دیکھا تو اسے سارے نوٹ کترے ہوئے ملے۔کہا جارہا ہےکہ یہ صندوق لوہے کا ہے اسکے باوجود چوہے اسے کاٹ کر اندر گھسے ۔  یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:وزیراعظم ٹیلی پرامپٹر کے بغیرپورا وندے ماتر گاکر دکھائیں : سنجے راؤت

اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق گونڈا سے سامنے آنے والا یہ واقعہ ان دنوں سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ایک خاتون نے مبینہ طور پر تقریباً ۸؍ سال تک اپنے شوہر سے چھپا کر تقریباً۱۲؍ لاکھ روپے جمع کیے تھے۔ خاتون نے یہ رقم گھر میں رکھے ایک صندوق میں محفوظ سمجھ کر رکھی تھی۔ اس کا ارادہ ان جمع شدہ پیسوں سے سونے کے زیورات خریدنے کا تھا۔ تاہم، طویل عرصے بعد جب اس نے صندوق کھولا تو اندر کا منظر دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ نوٹوں کو چوہوں نے کتر دیا تھا اور بڑی تعداد میں نوٹ بری طرح خراب ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: سابق سفارت کار کو بھی ایس آئی آرکا نوٹس

خاتون نے یہ سلسلہ ۲۰۱۹ء میں شروع کیا تھا۔ کبھی سو،کبھی ۲۰۰؍ روپے اور کبھی ۵۰۰؍کے نوٹ وہ اس صندوق میں ڈالتی تھی ۔ آہستہ آہستہ یہ رقم بڑھ کر تقریباً ۱۲؍لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ کئی برس تک صندوق بند رہنے کے بعد جب خاتون نے سوچا کہ اب جمع شدہ رقم استعمال کی جائے، تو صندوق کھولنے پر اندر رکھے نوٹوں کی حالت دیکھ کر وہ حیران رہ گئی۔ نوٹوں کی گڈیوں کو چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا تھا۔ کئی نوٹوں کے صرف ٹکڑے ہی باقی رہ گئے تھے۔اب خاتون اور اس کا شوہر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آربی آئی کی گائیڈلائنز کے مطابق بینک سے خراب نوٹ تبدیل کرانے کی کوئی سہولت ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK