شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے وندے ماترم پر جاری تنازع کے دوران حکومت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملک میں شکر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی کڑی تنقید کی۔
EPAPER
Updated: August 24, 2026, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai
شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے وندے ماترم پر جاری تنازع کے دوران حکومت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملک میں شکر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی کڑی تنقید کی۔
شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے وندے ماترم پر جاری تنازع کے دوران حکومت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملک میں شکر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سب سے پہلے آگے آنا چاہئے اور ٹیلی پرامپٹر کے بغیر پورا وندے ماترم گانا چاہئے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو چاہئے کہ وہ وندے ماترم کے ۶؍بند خود بغیر ٹیلی پرامپٹر کے گائیں اور جے شاہ، امیت شاہ اور جتیندر سنگھ سے بھی اسے گانے کے لئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سب کے پیچھے وندے ماترم گائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ۹؍ اگست کا کرانتی میدان ہے، وہیں اسٹیج لگایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی آئے اور ٹیلی پرامپٹر کے بغیر گانادکھائیں۔
یہ بھی پڑھئے: ناگپور : ایس آئی آر پر سوالیہ نشان، سوا لاکھ لاپتہ ووٹرس مہم ختم ہونے کے بعد ملے
سنجے راوت نے ملک میں شکر کی بڑھتی قیمتوں پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ۱۲؍ سالہ دور حکومت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ۱۲؍ برس میں ملک میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مودی حکومت کو اقتدار میں آئے۱۲؍ سال ہوچکے ہیں، اس دوران کیا تبدیلی آئی ؟ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’صرف موت سستی ہو گئی ہے، حادثے سستے ہو گئے ہیں، خودکشی سستی ہو گئی ہے اور کچھ نہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر نے کہا کہ شکر بنانے کیلئےجو گناجاتا ہے ، وہ تو ایتھنال میں جاتا ہے تو باقی کہاں سے آئے گا؟ حکومت کو یہ سب معلوم ہونا چاہئے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یونیورسٹیوں میں جائیں اور جنریشن زی سے بات کریں اور ان کے گھر جا کر ان کے والدین سے بات کریں۔
یہ بھی پڑھئے: واشم میں حیران کن واقعہ: ۱۲؍سال پہلے کھودے گئے بورویل سے گرم پانی آنے لگا
لاتور میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے کے خلاف درج کیس کے بارے میں سنجے راؤت نے کہا کہ احتجاج کرنے والے بچے، ہم جیسے لوگ اور بوڑھے ایسی ایف آئی آر سے ڈرتے نہیں ہیں اور نہ ہی ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں جتنا دبانے کی کوشش کرے گی ، اتنے ہی نئے لوگ سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی اوروزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کو لگتا ہے کہ اس قسم کے دباؤ سے لوگ پیچھے ہٹ جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ورشا بنگلے اور وزراء کے بنگلے جائیں گے۔