Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوری ۲۵ء سے ایک ہزار ۷۰۳؍ ہندوستانیوں کو امریکہ سے ملک بدر کیا گیا: وزیر امور خارجہ

Updated: August 01, 2025, 10:08 PM IST | New Delhi

۲۰؍جنوری سے۲۲؍ جولائی۲۰۲۵ء کے درمیان کل۱۷۰۳؍ ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سے ملک بدر کیا گیا جس کی اطلاع وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کرتی وردھن سنگھ نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Kirti Vardhan Singh speaking in Parliament. Photo: INN.
کرتی وردھن سنگھ پارلیمنٹ میں تقریرکرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

۲۰؍جنوری سے۲۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء کے درمیان کل۱۷۰۳؍ ہندوستانی شہریوں کو امریکہ سے ملک بدر کیا گیا جس کی اطلاع وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کرتی وردھن سنگھ نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔ ملک بدر کئے گئے افراد میں ۱۵۶۲؍مرد اور۱۴۱؍ خواتین شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ افراد پنجاب (۶۲۰)، ہریانہ (۶۰۴)، گجرات (۲۴۵) اور اترپردیش (۳۸) سے تھے۔ یہ ملک بدری مختلف طریقوں سے عمل میں آئیں، جن میں امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی فوجی پروازیں، امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی چارٹرڈ فلائٹس، اور ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی (DHS) کی پروازیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ کچھ افراد کو پنامہ اور امریکہ سے کمرشیل پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: مودی وہی کریں گے جو ٹرمپ کہیں گے: راہل گاندھی

ایم پی کنی موزی کروناندھی کے سوال کے تحریری جواب میں، وزیر مملکت نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے امریکہ کے حکام کے ساتھ ملک بدر کئے جانے والے افراد کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا:’’وزارت نے خاص طور پر خواتین اور بچوں پر زنجیروں کے استعمال پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ‘‘مزید یہ کہ ثقافتی حساسیت جیسے پگڑی پہننے اور خوراک کی ضروریات کے حوالے سے بھی اعتراضات اٹھائے گئے۔ ۵؍ فروری۲۰۲۵ءکے بعد سے اس قسم کی کوئی نئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ طلبہ کے ویزوں کے معاملے پر وزارت خارجہ نے اعتراف کیا کہ انہیں ایف، ایم، اور جے کیٹیگری کے امریکی ویزوں کے حصول میں تاخیر اور مشکلات کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت نے یہ مسئلہ امریکی سفارتخانے اور ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے سامنے اٹھایا۔ جواب میں، امریکی فریق نے بتایا کہ سیکوریٹی پروٹوکولز میں سختی کی وجہ سے ویزا پراسیسنگ میں تاخیر ہوئی، تاہم، اب دوبارہ اپوائنٹمنٹس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا شدید احتجاج جاری

وزارت نے مزید کہا کہ: ڈاکٹروں (Physician category) کیلئے اپوائنٹمنٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ نئے ویزہ سلاٹس جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ویزے جاری ہو سکیں۔ حکومت مسلسل امریکہ میں مقیم ہندوستانی طلبہ اور مہاجرین کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس مقصد کیلئے ہندوستانی مشنز میں نامزد افسران اور `مدد (MADAD) پورٹل کے ذریعے حقیقی وقت میں شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، ہنگامی صورتحال میں انڈین کمیونٹی ویلفیئر فنڈ (ICWF) کے تحت بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK