• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا انخلاء جاری: شیل، مائیکروسافٹ اور فائزر کے بعد پی اینڈ جی بھی رخصت

Updated: October 03, 2025, 10:04 PM IST | Islamabad

کمپنی کی عالمی تنظیم نو کے منصوبے کےتحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں ۷۰۰۰ ملازمتوں میں کمی اور برانڈ پورٹ فولیو کو کم کیا جارہا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

معروف ملٹی نیشنل کمپنی، پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی براہ راست مینوفیکچرنگ اور کاروباری سرگرمیاں بند کر دے گی۔ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی مصنوعات کو دستیاب رکھنے کیلئے مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور علاقائی مراکز پر انحصار کرے گی۔ پی اینڈ جی کا کہنا ہے کہ کمپنی کی عالمی تنظیم نو کے منصوبے کےتحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں ۷۰۰۰ ملازمتوں میں کمی اور برانڈ پورٹ فولیو کو کم کیا جارہا ہے۔ 

تاہم پاکستان سے کمپنی کے انخلاء کے باعث، ہزاروں افراد پر بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کمپنی کے اس فیصلے سے اس کی ذیلی کمپنی ’جیلیٹ پاکستان‘ پر بھی تالا لگ جائے گا۔ بلومبرگ کے مطابق، جیلیٹ پاکستان، جو کمپنی کیلئے کبھی منافع بخش تھا، کا منافع جون ۲۰۲۵ء کو ختم ہوئے مالی سال میں سمٹ کر صرف نصف رہ گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک کی اپیل کے بعد نیٹ فلکس کی مارکیٹ ویلیو میں ۱۵؍ارب ڈالر کی کمی

پی اینڈ جی اب ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جو معاشی عدم استحکام، درآمدی پابندیوں، کمزور مانگ اور منافع کو واپس لے جانے میں رکاوٹوں کی وجہ سے پاکستان میں اپنے کاروبار کو کم کر رہی ہیں یا ختم کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال، کمپنی نے پہلے ہی اپنا صابن بنانے کا پلانٹ ’نمر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ‘ کو بیچ دیا تھا۔

اس سے قبل، جولائی ۲۰۲۵ء مائیکروسافٹ نے بگڑتے ہوئے مقامی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی میں پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر دیئے۔ دوا ساز کمپنی فائزر نے مئی ۲۰۲۴ء میں مقامی پیداوار کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا کراچی کا پلانٹ ’لکی کور انڈسٹریز‘ کو بیچ دیا۔ شیل بھی نومبر ۲۰۲۳ء میں ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ میں اپنا حصہ سعودی عرب کی ’وافی انرجی‘ کو فروخت کرنے کے بعد پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK