ممبئی میں ۲۰۲۶ءسے آن لائن ڈیلیوریز ڈرون سے ہوں گی ،اسکائی ائیر اور سدھا سیجل گروپ نے ممبئی کی پہلی ڈرون سے چلنے والی رہائشی ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 14, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai
ممبئی میں ۲۰۲۶ءسے آن لائن ڈیلیوریز ڈرون سے ہوں گی ،اسکائی ائیر اور سدھا سیجل گروپ نے ممبئی کی پہلی ڈرون سے چلنے والی رہائشی ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہندوستان کی مالیاتی راجدھانی ممبئی کے شہریجلد ہی اپنے ڈیلیوری پیکیج ڈرون کے ذریعے منٹوں میں حاصل کر سکیں گے۔ اسکائی ائیر اور سدھا سیجل گروپ نے آج۲۰۲۶ء کے آغاز میں ممبئی کی پہلی ڈرون سے چلنے والی رہائشی ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کے لیے مفاہمت پر دستخط کیے ہیں، جو ضروریات، پیکیج اور ای کامرس آرڈرتک تیز رسائی فراہم کرے گی۔ اس کا آغاز واڈالا کے سدھا اسکائی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کے لیے ممبئی میں پہلی ڈرون ڈیلیوری انفراسٹرکچر کے ساتھ ہوگا، جس میں سوسائٹی میں پہلی اسکائی پوڈ تنصیب شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: تھانے، نوی ممبئی اور میرا بھائندر میں بھی پوڈ ٹیکسی کا منصوبہ زیرغور
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ رہائشی ایک سے۳۰؍ کلومیٹر کےدائرے میں روزمرہ کی ضروریات، ای کامرس آرڈرز اور پیکیج منٹوں میں حاصلکر سکیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ رہائشیوں کو محفوظ اور بے عیب وصولی کے لیے مختص مخصوص اسکائی پوڈ زون کے ذریعے ڈرونز کے ذریعے روزمرہ کی ضروریات، پیکیج اور ای کامرس آرڈرموصول ہوں گے۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ پانچ لاکھ سے زیادہ ڈیلیوری ، روایتیترسیلی نظام ، گاہکوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس لیے ایک فوری حل کی ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھئ: حج کمیٹی اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کیلئے کوٹہ مختص
واضح رہے کہ ممبئی ڈرون سے ڈیلیوری نظام نافذ کرنے والا واحد شہر نہیں ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دہلی-این سی آر اور بنگلور جیسے شہروں میں پہلے ہی اس قسم کے نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جہاں۲۷؍ سے زیادہ مقامات پر ماہانہ۲؍ لاکھ سے زیادہ پارسل کی ترسیل ہوتی ہیں۔