Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی گوا شاہراہ پرٹول وصولی کیخلاف کھار پاڑا میں  صحافیوں کا احتجاج

Updated: May 23, 2026, 4:59 PM IST | Waseem Ahmad Patel | Mumbai

مظاہرین نے شکایت کی کہ شاہراہ کا تعمیراتی کام ادھورا ہے، اسکے باوجود ٹول وصول کیا جارہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں ممبئی گوا شاہراہ پر کام ابھی تک نامکمل ہے اس کے باوجود یہاں پر ٹول کی وصولی جا ری ہے، اسلئے یہاں پر کھاڑ پاڑا میں سینکڑوں صحافیوں نے رائے گڑھ ضلع پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی ایس ایم دیشمکھ کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں پر ٹول کی وصولی نہ کی جائے، لیکن اگر یہ نا گریز ہے تو پہلے ادھورے تعمیراتی کاموں  کو پورا کیا جائے، اس کے بعد ہی واجبی ٹول وصول کیا جائے۔ اس شاہراہ محکمہ کے افسر انگو لے کے مطابق یہاں پر روڈ گٹر اور دوسرا کام ادھورا ہے اس بارے میں اور ٹول وصولی کے تعلق سے مرکزی حکومت سے بات چیت کی جائے گی، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھئے : غریب نگر انہدامی کارروائی کے خلاف قومی حقوق انسانی کمیشن میں شکایت

ایس ایم دیشمکھ نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں  کئے گئے تو ماہ جون میں اس احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی اس موقع پر بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK