یہاں کے میسکو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری کریسنٹ انگلش ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ زنیرہ رضوان کھتری نے کک باکسنگ مقابلہ میں اپنی نمایاں کارکردگی سے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح کے مقابلوں میں اوّل مقام حاصل کرنےکے بعد ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس ( ڈی ایس او) کےریاستی سطح کے سخت مقابلہ میں مہاراشٹر میں پانچواں مقام حاصل کیا۔
زنیرہ رضوان کھتری۔ تصویر: آئی این این
یہاں کے میسکو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری کریسنٹ انگلش ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ زنیرہ رضوان کھتری نے کک باکسنگ مقابلہ میں اپنی نمایاں کارکردگی سے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح کے مقابلوں میں اوّل مقام حاصل کرنےکے بعد ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس ( ڈی ایس او) کےریاستی سطح کے سخت مقابلہ میں مہاراشٹر میں پانچواں مقام حاصل کیا۔
واضح رہے کہ گوندیا اور اسپورٹس کک باکسنگ اسوسی ایشن کے اشتراک سے حال ہی میں گوندیا میں ریاستی سطح کے مقابلے میں زنیرہ رضوان کھتری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاراشٹر میں پانچواں مقام حاصل کر کے اسکول اور اپنے شہر ممبرا کا نام روشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر موبائل نیٹ ورک مسائل حل، مسافر مطمئن
زنیرہ چھٹی جماعت سے کک باکسنگ مقابلہ کی تربیت حاصل کر رہی ہے ۔ گزشتہ ۳؍سال میں اس ہونہار طالبہ نے پڑھائی کے ساتھ کک باکسنگ مقابلوں میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ دادو جی کونڈ دیو اسٹیڈیم (تھانے) میں منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا، اس فتح کے بعد ان کا انتخاب ڈویژن لیول کیلئے ہوا ۔ ممبئی ڈویژن لیول چمپئن شپ مقابلہ اسپورٹس کمپلیکس سائن میں منعقد ہوا تھا، اس میں بھی زنیرہ نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا، ایک بار پھرگولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا اور اسٹیٹ لیول (ریاستی سطح) کیلئے کوالیفائی ہوئی تھی۔