شہر کے اجنی علاقے کے گجانن پارک میں کچھ نوجوانوں کو مبینہ نشہ کرتے ہوئے د یکھا گیا اور اس کی پولیس میں شکایت کی گئی۔
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 10:35 AM IST | Nagpur
شہر کے اجنی علاقے کے گجانن پارک میں کچھ نوجوانوں کو مبینہ نشہ کرتے ہوئے د یکھا گیا اور اس کی پولیس میں شکایت کی گئی۔
اس شہر کے میونسپل کارپوریشن کے سرکاری پارک میں گانجے کے بڑے پودے لگائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بی جے پی لیڈر منا یادو کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئےگئے ایک ویڈیو یہ بات سامنے آنے پرشہری برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔یہ واقعہ ناگپور کے اجنی علاقے کے گجانن پارک میں پیش آیا۔ مقامی افرادکہ کچھ وقت سے۱۶؍ سے۱۹؍ سال کی عمر کے نوجوانوں اور بالغوں کو پارک میں نشہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات بھی کی لیکن گارڈن میں کوئی مشکوک شخص نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں ملک کی پہلی ’اے آئی‘ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
اس کے بعد بی جے پی لیڈر منا یادو نے پارک کا معائنہ کیا۔ تفتیش کے دوران، انہوں نے پارک کے احاطے میں گانجے کے کئی بڑے پودے ڈھونڈ نکالے۔ اس نے پورے واقعے کو فلمایا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر بحث چھڑ گئی ۔ منا یادو نے الزام لگایا کہ ایک سرکاری پارک میں گانجے کی کھلے عام کاشت انتظامیہ کی سراسر غفلت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت توجہ نہ دی جاتی تو یہ علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ بن سکتا تھا۔ انہوں نے پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور میونسپل ٹیموں نے پارک کا معائنہ کرنا شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ گانجے کے پودے کس نے لگائے تھے اور وہ کتنے عرصے سے وہاں موجود تھے اور کیا اس میں کوئی منظم گروہ بھی ملوث ہے ؟ تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔یہ معاملہ پورے ناگپور ضلع میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ ایک سرکاری پارک میں گانجے کی کاشت کے معاملے پرمقامی افرادسوال اٹھا رہے ہیں۔