ویڈیو وائرل ہونے پر پارڈی پولیس اسٹیشن نےمعاملے کااندراج کیا اور ملزم سورج واگھمارے کو گرفتار کرلیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2026, 4:23 PM IST | Agency | Nagpur
ویڈیو وائرل ہونے پر پارڈی پولیس اسٹیشن نےمعاملے کااندراج کیا اور ملزم سورج واگھمارے کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہاں موبائل فون بنانے والے ایک دکاندار کوتلوار سے دھمکانے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ ایک نوجوان نے اپنا موبائل فون مرمت کے لئے دکان پر دیا تھا، لیکن تین دن گزرنے کے باوجود فون ٹھیک نہیں ہوا۔ غصے میں نوجوان ہاتھ میں تلوار لے کر دکان پر پہنچ گیا اور دکاندار کو دھمکانے لگا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، اس کے خلاف پہلے سے بھی کئی کیس درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ مہاراشٹر کے ناگپور کے پارڈی علاقے کا ہے۔ پولیس نے موبائل کی مرمت پر ہونیوالے تنازع کے بعد تلوار لے کر دکان پہنچنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت سورج واگھمارے کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سورج واگھمارے نے اپنا موبائل مرمت کرانے کے لیے پارڈی علاقے میں پون گھمڈے کی دکان پر دیا تھا۔ تین دن گزر چکے تھے، لیکن موبائل کی مرمت مکمل نہیں ہوئی تھی۔ موبائل واپس نہ ملنے پر گاہک ناراض تھا اور اسی بات پر تنازع بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:نیپال کے تباہ کن سیلاب سے روزگار اور ذرائع معاش شدید متاثر، بحران کا خدشہ
الزام ہے کہ سورج تلوار لے کر دکان پر پہنچا اور دکاندار کو دھمکانے لگا۔ عام طور پر موبائل ریپئرنگ کی دکان پر گاہک فون کی خرابی دور کرانے کے لیے پہنچتے ہیں، لیکن یہاں جب ایک گاہک تلوار لے کر پہنچا تو دکاندار کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ملازم اور گاہک بھی سہم گئے۔ ویڈیو میں نوجوان ہاتھ میں تلوار لیے نظر آ رہا ہے۔ واقعے کے دوران دکان پر موجود لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اسی دوران کسی شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پارڈی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نندا بروے کے مطابق جانچ کی جارہی ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے کن معاملات میں کارروائی ہوئی تھی اور اس واقعے میں تلوار کہاں سے لائی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق ویڈیو اور دیگر شواہد کی بنیاد پر بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔