Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ: مقتول کفایت علی کے اہل خانہ کی امداد

Updated: June 20, 2026, 1:02 PM IST | Z. A. Khan | Mumbai

گزشتہ ۱۰؍ جون کو ناندیڑ کے قریب سون کھیڑ علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر کفایت علی نامی نوجوان پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کا انتقال ہو گیا۔

MIM leaders at the house of the deceased. Photo: INN
ایم آئی ایم لیڈران مقتول کے گھر۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ۱۰؍ جون کو ناندیڑ کے قریب سون کھیڑ علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر کفایت علی نامی نوجوان پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم کفایت علی اپنے خاندان کے واحد کفیل تھا اور گھر کی تمام ذمہ داریاں اسی کے کندھوں پر تھیں۔ ایسی صورت میں اس سانحہ کے بعد اس کے اہل خانہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ لہٰذمجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر سید معین نے پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کے ہمراہ ایک وفد کی صورت میں مرحوم کفایت علی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرحوم کے بھائی، اہلیہ اور بیٹی سے تعزیت کرتے ہوئے اس غم کی گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔اس موقع پر مجلس کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔ سید معین نے یقین دلایا کہ کفایت علی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: قبرستان کے لئے مختص اراضی پر تدفین کی اجازت کا مطالبہ

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید معین نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، اس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر مسلمانوں پر جان لیوا حملے اور ہجومی تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، کفایت علی کا قتل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے۔اس موقع پر سید معین کے علاوہ فیروز خان لالہ، سید مختار،  مسعود احمد خان، محمد الطاف سر، عرفان احمد خان ، سید فصیح الدین،ایڈوکیٹ ناصر،لطیف لوکھنڈوالا، رحیم احمد خان،سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ، عمران دھونڈگے، انصار احمد خان،نمائندہ کارپوریٹر ایڈکیٹ سید واجد،عبدالحفیظ باغبان اور دیگرلیڈران اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK