ساورکر کے پڑ بھتیجے نے پونے کی عدالت میں بیان دیا کہ ناتھو رام گوڈسے آرایس ایس کافعال رکن تھا، جبکہ آر ایس ایس نے ہمیشہ سے دعویٰ کیا کہ گاندھی جی کو قتل کرنے سے بہت پہلےناتھورام گوڈسے نے آر ایس ایس چھوڑ دی تھی۔
EPAPER
Updated: August 18, 2026, 7:11 PM IST | Pune
ساورکر کے پڑ بھتیجے نے پونے کی عدالت میں بیان دیا کہ ناتھو رام گوڈسے آرایس ایس کافعال رکن تھا، جبکہ آر ایس ایس نے ہمیشہ سے دعویٰ کیا کہ گاندھی جی کو قتل کرنے سے بہت پہلےناتھورام گوڈسے نے آر ایس ایس چھوڑ دی تھی۔
لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریہ دان وی ڈی ساورکر کے پڑبھتیجےستیاکی ساورکر نے پیر کو پونے کی ایک عدالت کو بتایا کہ اس کے نانا گوپال گوڈسے اور گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے فعال کارکن تھے۔ واضح رہے کہ ستیاکی ساورکر نے یہ بیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک آمیز مقدمے کی سماعت کے دوران ایک خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں اپنی کراس ایگزامینیشن (جرح) میں دیا۔آر ایس ایس، جو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی نظریاتی سربراہ ہے، طویل عرصے سے کہتی آئی ہے کہ ناتھورام گوڈسے نے گاندھی کے قتل سے بہت پہلے ہی تنظیم چھوڑ دی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’مظفر نگر فساد کےملزمین سے مقدمات واپس لینا ملک و سماج کیلئے خطرہ‘‘
بعد ازاں ستیاکی ساورکر نے پیر کو پونے عدالت کے سامنے تسلیم کیا کہ گوپال گوڈسے اور وی ڈی ساورکر ان افراد میں شامل تھے جن پر گاندھی کو قتل کرنے کی سازش کا الزام تھا۔یاد رہے کہ گوپال گوڈسے ناتھورام گوڈسے کے چھوٹے بھائی تھے، جنہوں نے۱۹۴۸ء میں گاندھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ گوپال گوڈسے کو قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا مجرم پایا گیا اور اس نے۱۸؍ سال جیل میں گزارے۔ جبکہ وی ڈی ساورکر کو ثبوت کی کمی کے باعث بری کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ ستیاکی ساورکر کی جانب سے اپریل۲۰۲۳ء میں راہل گاندھی کے خلاف درج کردہ شکایت سے شروع ہوا، جس میں ان پر مارچ۲۰۲۳ء میں لندن میں ایک تقریب کے دوران اپنے پڑچچا کے بارے میں جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی تبصرے کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کیخلاف مقدمہ پر سپریم کورٹ کی روک
علاوہ ازیں پیر کو، ستیاکی ساورکر نے پونے عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت سے کہا گیا کہ وہ کانگریس لیڈر کی آواز کا نمونہ جمع کرنے کا حکم دے، تاکہ اسے لندن میں دی گئی تقریر سے ملاپ کیا جا سکے۔اس درخواست میں راہل گاندھی کی طرف سے پونے کو ناتھورام گوڈسے کا آبائی شہر قرار دے کرحفاظتی خدشات کی بنا پر عدالت میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ طلب کرنے کی درخواست پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ ساتھ ہی ستیاکی ساورکر نے نشاندہی کی کہ کانگریس لیڈر۲۲؍ اگست یا اس کے قریب پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرنے والے ہیں۔