این بی سی کے نئے سروے کے مطابق امریکی جین زی کے درمیان فلسطینیوں کیلئے زبردست ہمدردی پائی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی امریکی معاشرہ مختلف عمر کے ادوار میںاسرائیل اور فلسطینی حمایت کےتعلق سے منقسم نظر آتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 23, 2026, 3:58 PM IST | Washington
این بی سی کے نئے سروے کے مطابق امریکی جین زی کے درمیان فلسطینیوں کیلئے زبردست ہمدردی پائی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی امریکی معاشرہ مختلف عمر کے ادوار میںاسرائیل اور فلسطینی حمایت کےتعلق سے منقسم نظر آتا ہے۔
این بی سی کے نئے سروے کے مطابق امریکی جین زی کے درمیان فلسطینیوں کیلئے زبردست ہمدردی پائی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی امریکی معاشرہ مختلف عمر کے ادوار میںاسرائیل اور فلسطینی حمایت کےتعلق سے منقسم نظر آتا ہے۔این بی سی نیوز کے چیف ڈیٹا تجزیہ کار اسٹیو کورناکی کے مطابق، جب امریکی عوام سے پوچھا گیا کہ وہ کس کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں، تو وہ عین دو حصوں میں بٹے ہوئے ہیں۔سروے میں پایا گیا کہ۵۰؍ فیصد امریکی اسرائیلیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں، جبکہ دیگر ۵۰؍ فیصد فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔یہ بالکل برابر کی تقسیم، تاریخی رجحانات میں اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں اس سے قبل امریکی حمایت روایتی طور پر بھاری اکثریت سےاسرائیل کے ساتھ تھی۔بعد ازاں انہوں نے اس بڑی تبدیلی کے دو بنیادی محرکات بتائے، سیاسی وابستگی اور عمر۔
اعداد و شمار دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک واضح تقسیم ظاہر کرتے ہیں۔ ریپبلکن میں اب بھی اسرائیل کے لیے مضبوط حمایت پائی جاتی ہے۔۸۱؍ فیصد ریپبلکن اسرائیلیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ صرف۱۹؍ فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔جبکہ ڈیموکریٹس میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اب۷۵؍ فیصد (تین میں سے تین چوتھائی) کہتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں، جبکہ صرف۲۵؍ فیصد اسرائیلیوں کے ساتھ ہیں۔ جبکہ جین زی میں بنیادی تبدیلی شاید اس پول کی سب سے اہم دریافت ہے۔واضح رہے کہ جین زی(عام طور پر۱۹۹۰ء کی دہائی کے آخر اور۲۰۱۰ء کی دہائی کے اوائل کے درمیان پیدا ہونے والے) قومی اوسط کومساوی تقسیم کے نشان تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں۔ریں اثناء جین زی کے۷۴؍ فیصد جواب دہندگان فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔جبکہ ۲۶؍فیصداسرائیلیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔ کورناکی نے اسے ایک بہت بڑی بنیادی تبدیلی قرار دیا جو اس عمر کے گروپ میں سیاسی وابستگی سے قطع نظر برقرار ہے۔یہ پول موجودہ انتظامیہ کے لیے ایک نازک وقت پر سامنے آیا ہے، کیونکہ یہ اعداد و شمار وسیع تر عوامی عدم اطمینان کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی بچوں کے خلاف تشدد
دوسری جانب بین الاقوامی تنازعات (خاص طور پر ایران میں جاری جنگ اور وسیع تر مشرق وسطیٰ) سے نمٹنے میں عوامی حمایت کم ہے، صرف۳۳؍ فیصد بالغ افراد ان معاملات پر صدر کی کارکردگی کی حمایت کرتےہیں۔ تاہم جوں جوں،۲۰۲۶ء کے وسط مدتی انتخابات قریب آ رہے ہیں، یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایک زمانے میں اسرائیل کی حمایت امریکی سیاست کی پہچان رہی، لیکن اب اس حمایت کو تیزی سے ایک نوجوان اور زیادہ باخبر نسل چیلنج کر رہی ہے۔