اجیت پوار کی پارٹی کے کارپوریٹر کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے بھی شدید زخمی، ایک بیٹے کی حالت نازک۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 10:35 AM IST | Mumbai
اجیت پوار کی پارٹی کے کارپوریٹر کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے بھی شدید زخمی، ایک بیٹے کی حالت نازک۔
بیڑ ضلع میں ایک بار پھر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں نیشنلسٹ کانگریس (اجیت) کے ایک کارپوریٹر پرقاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملہ میں کارپوریٹر کے علاوہ ان کے دو بیٹے بھی شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے ایک بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے بیڑ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پولیس حملے کے تعلق سے تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بارامتی: دن بھر کی ڈرامائی صورتحال کے بعد کانگریس نے امیدوار واپس لیا
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ بیڑ کے پرلی تعلقے میں بدھ کی رات ۸؍ بجے کے قریب پیش آیا۔ کچھ نامعلوم افراد نے آزاد نگر میں این سی پی( اجیت) کارپوریٹر عزیز کچھی کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اس وقت حملہ آوروں نے کارپوریٹر اور ان کے دو بیٹوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کارپوریٹرعزیزکچھی اور ان کے دونوں بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔عزیز کچھی اور ان کے دونوں بیٹوں کو شروع میں قریب کے اسپتال میں داخل کرویا گیا تھا لیکن ایک بیٹے کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے امباجوگائی کے ایس آر ٹیمیں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ پرلی سابق وزیر دھننجے منڈے کا حلقۂ انتخاب ہے اور یہاں انہی کا دبدبہ ہے۔ ایسی صورت میں ان کی پارٹی کے لیڈر پر حملے سے سب حیران ہیں۔