• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیدرلینڈز: مسلم کمیونٹی پر خفیہ تحقیق، ۱۰؍ بلدیہ پر ۳؍ لاکھ ڈالر جرمانہ

Updated: February 05, 2026, 7:06 PM IST | Amsterdam

نیدر لینڈز میں ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی (اے پی) نے مسلم کمیونٹی پر ان کی معلومات کے بغیر تحقیق کرنے کی وجہ سے ۱۰؍ بلدیہ پر ۳؍ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بلدیہ نے مسلم شہریوں سے متعلق حساس فائلوں کا مطالعہ کیا تھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

نیدرلینڈز کی براڈکاسٹر کمپنی این او ایس نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی (اے پی) نے ۱۰؍ بلدیہ پر رازداری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، مسلم علاقوں میں ان کی معلومات کے بغیر تحقیق کر نے کی وجہ سے ۲؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار یورو تقریباً ۳؍ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلدیہ نے خفیہ طور پر مسلم باشندوں کے بارے میں حساس معلومات پر مشتمل فائلوں کا مطالعہ اور کارروائی کی تھی، جس کا انکشاف ۲۰۲۱ء میں ہوا تھا۔ جبکہ بلدیات کو ایسی معلومات رکھنے کا اختیار نہیں تھا، مبینہ طورکچھ رپورٹس پولیس، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی اور وزارت سماجی امور اور روزگار کے ساتھ بھی شیئر کی گئیں۔ اس خفیہ تحقیق کی خبر پہلی بار ۲۰۲۱ء میں منظر عام پر آئی تھی، جب ڈچ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بلدیہ نے خفیہ طور پر نجی ایجنسیوں کو مساجد، اماموں اور مسلم تنظیموں کی تحقیقات کیلئےحکم دیا اور تفتیش کاروں کے ساتھ کمیونٹی کے ارکان یا زائرین کے طور پر بغیر رضامندی کے معلومات اکٹھا کی۔

یہ بھی پڑھئے: اسپین کے وزیراعظم پر زبانی حملے کے بعد ایلون مسک جمہوریت کیلئے خطرہ قرار

ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئر پرسن الائیڈ وولفسن نے کہا ہے کہ ’’بلدیہ کے پاس یہ معلومات رکھنے کی کوئی بنیادی وجہ نہیں تھی۔ متاثرہ لوگوں کی رازداری کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس سے کئی بلدیہ میں عوامی اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘ این سی ٹی وی کے مشورے پر، کچھ بلدیہ نے بیرونی ایجنسیوں کی خدمات حاصل کیں تاکہ مقامی اسلامی کمیونٹیز، بشمول مساجد کے ڈھانچے اور اہم شخصیات کے بارے میں مختلف سطح کی حساس معلومات اکٹھی کی جا سکیں، ان اقدامات کو ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی (اے پی) نے بھی نوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے امیر تر افراد کی دولت میں تیزی سے اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

واضح ہو کہ یہ تحقیقات اکثر ایک نجی صلاح کار کمپنی نوانس ڈور ٹریننگ این ایڈوائسیز (این ٹی اے) کی طرف سے بلدیہ کے کہنے پر کی جاتی تھیں اور کمپنیوں کو انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملیوں کے تحت مالی اعانت فراہم کی جاتی تھیں۔جن بلدیہ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں ڈیلفٹ، ایڈ، آئنڈھوون، ہارلممیر، ہلورسم، ہیوزین، گوئس میرن، ٹلبرگ، وینینڈال اور زوئٹرمیر شامل ہیں۔ مکمل طور سے ان تحقیقات کا پردہ فاش ہونے کے بعد کچھ مقامی لیڈروں نے، قانونی دباؤ اور عوامی ردعمل کے بعد، معافی مانگی اور غلطیوں کو تسلیم کیا خاص طور پر ویننڈال کیس میں اور اعتماد بحال کرنے کا عہد کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK