• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’راج ماتا جیجاؤ‘ کے نام پرمہامنڈل کی نئی اے سی بس سروس

Updated: February 10, 2026, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

۵۵؍سیٹوں والی یہ نئی اے سی بسیں ممبئی ،ناسک، پونے، ناگپور جیسے بڑے شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی

The New AC Buses To Be Added To Mahamandal`s Fleet Will Be Something Like This.Photo:INN
مہامنڈل کے بیڑے میں شامل ہونیوالی نئی اے سی بس کچھ ایسی ہوں گی- تصویر:آئی این این

مہاراشٹر اسٹیٹ  روڈ  ٹرانسپورٹ  کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی)  المعروف بہ مہامنڈل  کے بیڑے میں جلد ہی ۵۵؍نشستوں والی نئی اے سی بسیں شامل ہونے والی ہیں۔ یہ جدید بسیں 3×2 کی سیٹنگ ترتیب پر مشتمل ہیں۔ ان نئی بسوں کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی والدہ ’ راج ماتا جیجاؤ‘  کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ یہ معلومات وزیر ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی مہامنڈل کے چیئرمین پرتاپ سرنائیک نے دی۔ اب یہ نئی بسیں ’’راج ماتا جیجا‘‘ کے نام سے جانی جائیں گی۔
ایس ٹی مہامنڈل کے چیئرمین نے بتایا کہ یہ بسیں مارچ کے مہینے سے مرحلہ وار ریاست میں مسافروں کی سہولت کے پیش نظر  چلائی جائیں گی۔ بھگوا (زعفرانی) اور شفاف سفید رنگوں کے امتزاج میں سجی یہ بسیں مہاراشٹر کی روایت اور فخر کی چلتی پھرتی علامت ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ نے کنیڈا کو۵۷؍ رنز سے شکست دی

اس موقع پر سرنائک نے یہ بھی کہا کہ ’’چھترپتی شیواجی مہاراج پورے مہاراشٹر کے لئے  قابلِ عقیدت ہیں، اور ان کے سوراجیہ کے تصور کے پیچھے جو قوتِ محرکہ تھی وہ راج ماتا جیجاؤ صاحبہ تھیں۔ اسی معنی میں وہ ہندوی سوراجیہ کی جننی قرار پاتی ہیں۔ اسی لیے ان کی یاد میں ایس ٹی کی نئی بسوں کا نام ’’راج ماتا جیجاؤ‘رکھا گیا ہے۔‘‘خیال رہے کہ ایس ٹی نے اس سے قبل بھی اپنی بسوں کو شیو نیری، شیو شاہی، شیوائی، یشونتی اور ہیرکنی جیسے معزز ناموں سے نوازا ہے۔ اب اسی روایت میں ایک اور قابلِ فخر اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سائی مانجریکر ’’دی انڈیا ہاؤس ‘‘کی شوٹنگ کے تعلق سے پُر جوش

فی الحال ریاست کی سڑکوں پر چلنے والی بسوں میں نشستوں کی گنجائش۴۰؍ مسافروں کی ہے، جبکہ نئی بسوں میں یہ گنجائش۵۵؍ سیٹوں کی ہوگی۔ اس سے بھیڑبھاڑ والے راستوں پر کھڑے رہ کر سفر کرنے والے تقریباً۱۵؍ مسافروں کو بیٹھنے کی سہولت ملے گی۔ اسی وجہ سے ایس ٹی کا ارادہ ہے کہ اس سروس کو خاص طور پر دو بڑے شہروں کے درمیان انتہائی مصروف راستوں پر شروع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK