• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اڈانی کے مفادات کی خاطر سرکاری خزانے کی کھلی لوٹ کا الزام

Updated: November 15, 2026, 10:00 AM IST | Ali Imran | Nagpur

کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے کہا کہ ماحولیات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، کراڈی پروجیکٹ کی منسوخی کا مطالبہ بھی کیا،این سی پی انضمام پر بھی تنقید۔

Congress leader Vijay Wadettiwar is criticizing the government. Photo: INN
کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہےہیں۔ تصویر: آئی این این

کانگریس لیڈر وجئے وڈیٹیوار نے ناگپور میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئےاڈانی گروپ کے کراڈی انرجی پروجیکٹ میںمبینہ بے ضابطگیوں، گرین انرجی کے نام پر جنگلات اورماحولیات کو نقصان پہنچانے، مہنگے داموں بجلی خریدنے اور سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان پر ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نےشیروں کے بڑھتے حملوں اور انسانی جانوںکے تحفظ میں حکومت کی ناکامی، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو امداد کی عدم فراہمی اور فصلوں کے نقصان کے اعداد و شمار میں مبینہ گڑبڑی پر بھی سوالات اٹھائے۔این سی پی کے دونوں دھڑوںکے انضمام کے معاملے پر تبصرہ کرتےہوئےاقتدار کی خاطر سیاسی موقف تبدیل کرنے کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: میونسپل اسکولوں میں سی بی ایس ای انگریزی میڈیم شروع کرنے کی تجویز

اڈانی کے لیے ماحولیات کی قربانی 

وجئے وڈیٹیوار نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی گروپ کے توانائی منصوبوں کے لیے جنگلات اور ماحولیات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ۱۵۰۰ میگاواٹ کے کراڈی اینرجی پروجیکٹ کی مالیت۵۷۷۵؍کروڑ روپے ہونے کے باوجود اسےصرف۵۶؍کروڑ روپے ظاہر کیا گیا۔ ضابطے کےمطابق۴؍فیصد رقم جمع ہونی چاہیے تھی، لیکن محض۲؍کروڑ ۲۷؍لاکھ روپے جمع کیےگئے۔ اس طرح سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نےمعاملے کی تحقیقات اور غیر قانونی منظوریوں کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔وڈیٹیوار نے گرین اینرجی کے نام پر جنگلات اوردیہاتوںکو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ حکومت خود سستی بجلی فراہم نہیں کر پارہی ہے، جبکہ ۲۳؍روپے فی یونٹ کے حساب سےبجلی خریدی جارہی ہے۔انہوں نے اس معاملے کے مالی لین دین کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: این سی پی: اجیت پوار اورشرد پوار گروپ کا انضمام نہیں ہوگا

خشک سالی متاثرہ کسانوں کی امداد پر سوال

وڈیٹیوار نے کہا کہ حکومت نے ۳۵۴؍ تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے کا اعلان کیا ہے، لیکن کتنےکسانوں کے پنچ نامے مکمل ہوئے اورکتنے کو ۵؍ہزار روپے کی امداد ملی، اس کی وضاحت نہیں کی۔انہوں نے فصلوں کے نقصان اور فصل کی پیداوار کے جائزہ کے اعداد و شمارمیں مبینہ گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گڈچرولی جیسےضلع میں۶۵؍فیصد سے زیادہ پیداوار دکھانا حیران کن ہے، جہاں آبپاشی کی سہولتیں بھی محدود ہیں۔ انہوں نے صرف۲؍ تعلقہ جات کو خشک سالی متاثرہ قرار دینے کے پیمانوں پر سوال اٹھاتے ہوئے شفاف پنچ نامے اور مستحق کسانوں کو فوری امداد دینے کا مطالبہ کیا۔

این سی پی کے انضمام سے ہمارا کوئی تعلق نہیں

این سی پی کے دونوں دھڑوں کے انضمام سےمتعلق بحث پر وڈیٹیوار نے کہا کہ اس سے کانگریس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ محض اقتدار کے لیے مخالف جماعتوں کے ساتھ جانا عوامی مینڈیٹ کی توہین اور رائے دہندگان کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK