• Sun, 06 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آکسفورڈ: نو آبادیاتی دور میں لئے گئے ناگا انسانی ڈھانچے واپس کرنے پرمتفق

Updated: September 06, 2026, 3:04 PM IST | Oxford

آکسفورڈ یونیورسٹی نے نوآبادیاتی دور میں لیے گئے ناگا قبیلے کے۳۹؍ آبائی انسانی ڈھانچے واپس کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ناگا لوگ کئی سالوں سے ان باقیات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے، اور پِٹ ریورز میوزیم (جو یونیورسٹی کے ذخیرے رکھتا ہے) کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات۲۰۲۰ء میں شروع ہوئے تھے۔

Photo: X
پِٹ ریورز میوزیم۔ تصویر: ایکس

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے نوآبادیاتی عہد میں لیے گئے اور کئی دہائیوں تک نمائش میں رکھے گئے ناگا لوگوں سے تعلق رکھنے والے۳۹؍ انسانی ڈھانچے واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پِٹ ریورز میوزیم، جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے مجموعے رکھتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا ناگا ذخیرہ رکھتا ہے۔ اس کے پاس تقریباً۸۰۰۰؍ ناگا اشیاء ہیں، جن میں انسانی باقیات (خاص طور پر کھوپڑیاں) اور۱۷۸؍ ایسی اشیاء شامل ہیں جن میں انسانی بال ہیں یا ہو سکتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، میوزیم نے ۲۰۲۰ءمیں تمام انسانی باقیات کو عوامی نمائش سے ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: جنتر منتر پر پولیس تشدد انتہائی تکلیف دہ، سنگین معاملہ ہے: جسٹس اجل بھویان

واضح رہے کہ کھوپڑیاں اور دیگر جسمانی اعضا اکثرایشیا، افریقہ اور دیگر علاقوں سے برطانیہ اور سابق نوآبادیاتی طاقتوں کو ٹرافی کے طور پر لی جاتی تھیں، اور ان کی تجارت، نمائش یا مطالعہ کیا جاتا تھا۔ تاہم دنیا بھر میں ایسی انسانی باقیات اور چوری شدہ فن پاروں اور نوادرات کو ان کی اصل برادریوں کو لوٹانے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں، جو نوآبادیات اور غلامی کے معاوضے کے لیے وسیع تر تحریک کا حصہ ہیں۔ سنیچر کو، ناگا ٹرائب ہوبوس اور فورم فار ناگا ریکنسیلیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ناگا وفد پِٹ ریورز میوزیم کا سفر کرے گا تاکہ آبائی باقیات کو ’واپس لے سکے اور لوٹا سکے‘۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس: اسکارف پر پابندی کی تجویز کی مخالفت میں خواتین کی اسکارف یکجہتی مہم کا آغاز

بعد ازاں نیویارک ٹائمز کے مطابق، پِٹ ریورز کے ڈائریکٹر لورا وان بروکھوون نے کہا کہ نومبر میں ہونے والی یہ واپسی میوزیم سے انسانی باقیات کی سب سے بڑی واپسی ہوگی۔ جبکہ ناگا نمائندے کئی سالوں سے ان باقیات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے، اور پِٹ ریورز میوزیم کے ساتھ رسمی بات چیت۲۰۲۰ء میں شروع ہوئی تھی۔ساتھ ہی ۲۰۲۵ء میں، ناگا نمائندوں کی ایک ٹیم نے واپسی کے عمل کے حصے کے طور پر گفتگو کے لیے میوزیم کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK