Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: ہندوستان نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی

Updated: May 01, 2025, 4:16 PM IST | New Delhi

ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملےاور ۲۴؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پاکستان کے ہندوستان کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے بعد پاکستانی طیاروں کیلئے اپنے فضائی حدود بند کر دیئے ہیں۔ ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء سے ۲۳؍مئی ۲۰۲۵ء تک پاکستانی طیاروں کیلئےہندوستانی کی خلائی حدود بند رہیں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے اور ہندوستان اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں تنازع پیدا ہونے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے رجسٹرڈ اور آپریٹ کئے جانے والے طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔‘‘ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک اجنبی اہلکار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’نوٹم، یا نوٹس ٹو ایئرمین کو پاکستان کے ایئرکرافٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹم، ایک نوٹی فکیشن سسٹم ہے جسے قومی ایئراسپیس سسٹم میں تبدیلیوں یا خطرات کے پیش نظر رابطہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت کے ایک فیصلے سے کئی خاندان بکھر گئے

انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’پاکستان کیلئے ہندوستان کی خلائی حدود ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء سے ۲۳؍مئی ۲۰۲۵ء تک بند رہیں گی۔ہندوستان نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود اس وقت بند کی ہیں جب ایک ہفتے قبل یعنی ۲۴؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پاکستان نے ہندوستان کیلئے اپنی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔ علاوہ ازیں بدھ کو پاکستان کے نیشنل کیریر نے سیکوریٹی وجوہات کے پیش نظر گلگت، سکردواور مقبوضہ کشمیر جانے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں تقریباً ۱۷؍ افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ بایسران، اننت ناگ میں پیش آیا تھا۔ دہشت گردوں نے سیاحوں پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ’’دہشت گرد لوگوں کا نام پوچھنے کے بعد انہیں نشانہ بنا رہے تھے۔ مہلوکین میں صرف ۳؍ ہندو تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں ۲۰۰؍ سال پرانا درخت کاٹنے پر۲؍ افراد عدالت میں پیش

حملے کے بعد ۲۴؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو حکومت ہند نے اعلان کیا تھا کہ ۲۷؍ اپریل ۲۰۲۵ء کے بعد پاکستانی شہریوں کے ویزاء ختم کر دیئے جائیں گے اسی لئے اس سے قبل انہیں ملک چھوڑ کر جانا ہوگا۔ ہندوستان نے فوری طور پر پاکستانی شہریوں کے ویزاء بھی معطل کر دیئے تھے۔ ۲۷؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ڈیڈ لائن کے آخری وقت ۵۳۷؍ پاکستانی ہندوستان سے واپس لوٹے تھے۔ حملے کے دوسرے ہی دن ہندوستان نے ’’انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کو بھی معطل کر دیا تھا جس کی شروعات ۱۹۶۰ء میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید خراب ہوگئے تھے۔ ہندوستان نے یہ کہا تھا کہ ’’یہ ٹریٹی اس وقت تک  معطل رہے گی جب تک پاکستان سرحد پار کی دہشت گردی کو ختم نہیں کر دیتا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK