• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان: پی ٹی آئی کا ’’غیر منصفانہ سلوک‘‘کا الزام، نیشنل اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Updated: September 04, 2025, 5:56 PM IST | Islamabad

عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے قانون سازوں کے ساتھ ’’غیر منصفانہ سلوک‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے نیشنل اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے مختلف لیڈران نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Imran Khan. Photo: INN
عمران خان۔ تصویر: آئی این این

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے قانون ساز لیڈران کے ساتھ ’’غیر منصفانہ سلوک‘‘ کے بعد نیشنل اسمبلی (این اے) کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’اب سے ہم نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ ہم نے اس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: میرا نائر کی فلموں کو قطر کی شہزادی سے فنڈنگ: ظہران ممدانی تنقید کی زد پر، الزامات کو بے بنیاد کہا

پاکستان کے اخبار دی ایکسپریس ٹریبیون نے کہا ہے کہ انہوں نے خیبر پختواہ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں عمران خان کے ذریعے جاری کردہ ہدایات سنی ہیں اور ان کے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے حکام پر پارٹی کے قانون سازوں کو نااہل قرار دینے، انہیں اپنی سیٹیوں سے ہٹانے اور ان کی آواز کو دبانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے یوم آزادی منانے کی کوشش کی ، لیکن ہمیں وہ بھی نہیں منانے دیا گیا۔ اتنی مشکلات کے باوجود ہم نے اپنے مطالبات اٹھانے کیلئے نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی لیکن ہمیں وہاں بھی بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: چہرے کے کھلے ہوئے سوراخ کے لیے یہ نسخہ آزمائیں

قبل ازیں اگست میں پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایات کے بعد پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس میں آئندہ چند ماہ میں منعقد کئے جانے والے ضمنی انتخابات کابائیکاٹ بھی شامل ہے۔ جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈران علی اضغر، شاہد کھٹک، فیصل امین خان، اور آصف خان نے ملک کی مختلف قومی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ علی اضغر نے کابینہ، نجکاری اور منصوبہ بندی کی کمیٹیوں، فیصل امین خان نے معاشی معاملات، تحفظاتی کمیٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: صمود فلوٹیلا کی راہ میں رکاوٹ بین الاقوامی قانون پر حملہ ہے: ایمنسٹی

کھٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ آصف نے وزارت تعلیم، قومی ورثہ، ثقافتی کمیٹی اور انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہیں فیصل اور علی کا استعفیٰ موصول ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص نے بھی نیشنل اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK