Inquilab Logo Happiest Places to Work

پال گھر: واندری ندی میں اچانک پانی کی سطح بڑھنے سے سیاح پھنسے

Updated: July 08, 2026, 10:43 AM IST | Agency | Palghar

مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش کے درمیان، پال گھر میں واندری ندی کے آبشار پر تفریح کی غرض سے گئے کچھ افراد کو اس وقت ایک خوفناک تجربہ سے گزرنا پڑا جب پانی کی سطح چند منٹوں میں ڈرامائی طور پر بڑھ گئی۔سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہیں تیز لہروںمیںمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Vandri River.Photo:INN
واندری ندی۔ تصویر:آئی این این
مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش کے درمیان، پال گھر میں واندری  ندی کے آبشار پر تفریح کی غرض سے گئے کچھ افراد کو اس وقت ایک خوفناک تجربہ سے گزرنا پڑا جب پانی کی سطح چند منٹوں میں ڈرامائی طور پر بڑھ گئی۔سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہیں تیز لہروںمیںمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کیمرے میں قید ہونے والا یہ واقعہ وائرل ہو گیا ہےجس کی بنیاد پر پیغام دیا جارہا ہےکہ ایسی شدید بارش میںلوگوں کو آبشاروں اورندیوں پر سیر وتفریخ کیلئے جانے سے گریز کرنا چاہئے۔
 
 
بارش کے دوران سیاح واندری جھیل کے آبشار سے بننے والی نہر میں نہانے کا لطف اٹھارہے تھے کہ چند لمحوں بعد منظر یکسر بدل گیا اوراچانک پانی کی سطح بڑھنے لگی ۔ کچھ ہی وقت میں سیاح ایسی مشکل میں پھنس گئے کہ  ایکدوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کنارے کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ اس دوران پانی کا بہاؤ مسلس تیز ہورہا تھا ۔ وہ تو خوش قسمتی رہی کہ وقت رہتے مقامی افراد بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے سیاحوںکو پانی سے نکالنے میں مدد کی ۔ 
 
 
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرنے والے سیاحوں میں سے ایک نے پروین نامی مقامی شخص اور اس کے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیاحوں کی محفوظ سمت میں بڑھنے کیلئے رہنمائی کی اور بچاؤ میں مدد کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعےکا ویڈیو بنانے والے کچھ لوگوں نے بھی پانی میں پھنسے ہوئےلوگوں کی مدد کی اور بالآخر ہر ایک کو جلد ہی محفوظ جگہ تک لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو خوف کی بجائے آگاہی پھیلانے کے لیے شیئر کیا گیاتھا جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ مانسون کے دوران چند منٹوں میں آبشار اور ندیاں خطرناک ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ الرٹ رہیں، ایسی جگہ نہ جائیںجہاں پانی کا بہاؤ تیز ہوسکتا ہے اور چھوٹے بچوں کو بالخصوص ایسی پُر خطر جگہوں پر لے جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایسی پکنک یا سوشل میڈیا ریل بے سود ہےجس سے کسی کی جان چلی جائے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK