• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلپائن: طوفان کے بعد حفاظتی منصوبوں میں بد عنوانی کے خلاف عوام کا احتجاج

Updated: November 16, 2025, 10:22 PM IST | Manila

فلپائن میں دو طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعدحفاظتی منصوبوں میں بد عنوانی کے خلاف عوام سڑکوں پر اتر آئے ، اور سرکاری منصوبوں میں شفافیت اور حکومتی احتساب کا مطالبہ کیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلپائن میں ہزاروں افراد نے اتوار کو میٹرو منیلا میں دو بڑے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے ان منصوبوں میں احتساب اور شفافیت کا مطالبہ کیا،جو ملک میں دو مہلک طوفانوں کے بعد عمل میں لائے گئے تھے۔کل۱۶۴۳۳؍ پولیس اہلکاروں کو دو اہم احتجاجی مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔ منیلا کا رضال پارک، جہاں مذہبی گروہ’’ ایگلیسیا نی کرسٹو‘‘ شفافیت اور بہتر جمہوریت کے لیے ریلی منعقد کر رہا ہے، اور کیوزون سٹی کا ای ڈی ایس اے پیپل پاور مونومینٹ، جہاں’’یونائیٹڈ پیپلز انیشیٹو‘‘ اپنا الگ پروگرام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں پناہ گزین پالیسی میں بڑی اصلاحات، سخت ڈنمارک ماڈل اپنانے کا اعلان

فلپائن کی خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدارتی مواصلاتی دفتر کے قائم مقام سیکرٹری ڈیو گومز نے اتوار کو کہا کہ صدر مارکوس احتجاجی مظاہروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔جبکہ منیلا کے رضال پارک میںآئی این سی کے ہزاروں اراکین اور حامیوں نے اپنے تین روزہ احتجاج کا آغاز کیا۔صبح۱۱؍ بجے تک، منیلا سٹی حکومت نے بتایا کہ۲۷؍ ہزار شرکاء موجودتھے۔دریں اثنا، کیوزون سٹی کی ریلی، جس کا اہتمام `’’یونائیٹڈ پیپلز انیشیٹو‘‘ (سابق فوجی افسران کی قیادت میں ایک گروپ) نے کیا ہے، کا مطالبہ حکومت میں زیادہ احتساب اور شفافیتکے ساتھ  جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا ہے۔
بعد ازاں انکوائرر کے مطابق،یو پی آئی کے سیکرٹری جنرل رے والیروس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیوزون سٹی کی ریلی میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا، ’’کوئی سیاستدان تقریر نہیں کرےگا۔ البتہ، اگر وہ صرف ہمارے ملک کے مسائل، جیسے کہ بدعنوانی، کے بارے میں بات کریں گے تو ہم انہیں بولنے دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ: کینیا سے آنے والے ۱۵۳؍ فلسطینیوں کو ۹۰؍ روزہ ویزا سے استثنیٰ

واضح رہے کہ یہ احتجاج اس وقت سامنے آئے ہیں جب جنوب مشرقی ایشیائی ملک اس مہینے طوفان فنگ-وونگ اور طوفان کالماگیی کی زد میں آیا، جس میں کم از کم۲۵۹؍ افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں متاثر ہوئے، جبکہ۱۱۴؍ افراد لاپتہ ہیں۔ستمبر میں، فلپائن کے مختلف حصوں، بشمول دارالحکومت منیلا، میں ہزاروں افراد نے مبینہ بدعنوانی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔یہ احتجاج اس وقت بھڑک اٹھے تھے جب تقریباً۹۸۵۵؍ سیلاب کے حفاظتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا پتہ چلا تھا جن کی مالیت۵۴۵؍ ارب پیسو (۹؍ اعشاریہ ۵؍ بلین ڈالر) سے زیادہ تھی۔مظاہرین نے بدعنوان سیاستدانوں سے احتساب کا مطالبہ کیا، اثاثوں، ذمہ داریوں اوراملاک  کی تفصیل ظاہر کرنےکا مطالبہ کیا، اور تمام سرکاری اہلکاروں کے بینک خفیہ معلومات کے استثنیٰ (ویور) پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK