یہاں سنسنی خیز کیتن اگروال قتل کیس کی تفتیش اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس پوری کہانی کو سمجھنے کی کوشش کرنے کیلئےملزمہ سیاگوئل کو لے کر لوہ گڑھ قلعہ پہنچی۔
EPAPER
Updated: June 29, 2026, 10:57 AM IST | Pune
یہاں سنسنی خیز کیتن اگروال قتل کیس کی تفتیش اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس پوری کہانی کو سمجھنے کی کوشش کرنے کیلئےملزمہ سیاگوئل کو لے کر لوہ گڑھ قلعہ پہنچی۔
یہاں سنسنی خیز کیتن اگروال قتل کیس کی تفتیش اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس پوری کہانی کو سمجھنے کی کوشش کرنے کیلئےملزمہ سیاگوئل کو لے کر لوہ گڑھ قلعہ پہنچی۔ اس کا مقصد پوری واردات کو ’ری کریٹ‘ کرنا تھا اور یہ معلوم کرنا تھا کہ ملزمین نے کس طرح واردات انجام دی۔
پولیس افسران نے واقعہ کی ترتیب اور اس کے بیانات کی تصدیق کیلئے کلیدی ملزمہ سیا گوئل کی موجودگی میں پورے واقعہ کو ’ ری کریٹ‘ کیا۔ اس طرح پولیس کو امید ہے کہ اس سے نئے سراغ ملیں گے جس میں اسے اس کیس کو سلجھانے میں آسانی ہوگی۔پولیس اتوار کی صبح ساڑھے ۶؍ بجے سیاگوئل کو لے کر لوہ گڑھ قلعہ پہنچی اور اسے جائے واردات پر لے جایا گیا جہاں قتل کے منظر کا ری کریئشن کیا گیا۔ملزمہ سے یہ دکھانے کو کہا گیا کہ اس دن کیا ہوا تھا، کون کہاں کھڑا تھا،آخرکارکیتن اگروال کھائی میں گراکیسے۔پولیس افسران کے مطابق سیاگوئل کو پہلے اس جگہ لے جایا گیا جہاں اس نے اپنے عاشق چیتن چودھری کے ساتھ مل کر کیتن اگروال کو دھکادیا تھا۔پولیس کے مطابق اس پوری کاررروائی کا مقصدملزمین کے بیان کوجائے واردات کے حالات سے ملانا تھا یعنی جوکہانی وہ اپنے بیانات میں بتا رہے ہیں، کیا وہ زمین پر بھی ویسی ہی ہے؟کیا جس جگہ کا ذکر کیا گیا ہے ، وہاں سے دھکا دینا ممکن ہے؟ واضح رہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمہ نے سیاگوئل نے کیتن اگروال کو قتل کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اگر وہ طے کی گئی ارینج میریج سے انکار کردیتی توخاندان کی بدنامی ہوتی اس لئے دونوں نے یہ راستہ چناتھا۔پولیس کے مطابق کیتن اگروال کوتفریح کیلئے بلایا گیا اور موقع ملتے ہی اسے گہری کھائی میں دھکا دے دیا گیاتھا۔ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ قتل کی سازش کب اور کیسے رچی گئی تھی۔