Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم آئی ڈی سی مدرسہ ومسجد کےتعلق سے مثبت پیش رفت

Updated: July 15, 2026, 12:52 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Andheri

مدرسہ و مسجد رضویہ غوثیہ اہلسنت اندھیری ایم آئی ڈی سی کی تعمیرِ نوکے معاملے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مدرسہ و مسجد رضویہ غوثیہ اہلسنت اندھیری ایم آئی ڈی سی کی تعمیرِ نوکے معاملے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے اس کیس کی شنوائی کرتے ہوئےایم آئی ڈی سی اور حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہوم ڈپارٹمنٹ سے این او سی لے کر عدالت کو مطلع کرے تاکہ مدرسہ و مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکے۔ اس کیلئے سرکاری وکیل نے ۳؍ ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کو راحت: سپریم کورٹ نے ’’منت‘‘ کی توسیع کے خلاف درخواست مسترد کردی

عدالت نے اپنے حکم نامے میںکہا ہے کہ اے جی پی (ایڈیشنل گورنمنٹ پلیڈر) (یعنی سرکاری وکیل جو مدعا علیہ نمبر ایک سے۴؍تک کیلئے عدالت میں حاضر ہوتے ہیں) مجوزہ این او سی، جو اس عرضداشت کی بنیاد ہے، پر ہدایات حاصل کریں۔ جیسا کہ اس سے قبل  عدالت کے حکم میں حوالہ دیا گیا تھا۔ عدالت سے مہلت مانگنے کے بعد اب اس کیس کی آئندہ سماعت ۲۲؍ جولائی کوہوگی۔اس تعلق سے مدرسہ ومسجد انتظامیہ کمیٹی کے فعال رکن اقبال منیار نےنمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ ۲۰۲۲ء سے یہ معاملہ التواء کا شکار تھا ،اب شنوائی شروع ہوئی ہے،امید کی جارہی ہےکہ مثبت فیصلہ آئے گااور مسجد کی تعمیرِ نو کی راہ ہموار ہوگی ۔‘‘انہوں نےیہ بھی بتایاکہ’’ تمام ٹرسٹیان اس بات کے خواہاں ہیںکہ ڈیولپر اورایم آئی ڈی سی کی جانب سے جن شرائط کےساتھ مدروسہ ومسجد کی زمین لی گئی تھی ،اسی کےمطابق پورا کیا جائے اور ۲۰۰؍ میٹر کے دائرے میں تعمیرِ نو کی جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK