Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں ڈیجیٹل مردم شماری۲۰۲۷ء کی تیاریاں تیز

Updated: April 16, 2026, 6:06 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

فیلڈ ٹرینرز کے ذریعے ۱۶۵۰؍ عملے کی تربیت جاری ہے، پہلی بار شہریوں کو خود شماری کی سہولت میسر۔

Bhiwandi Municipal Commissioner And Principal Census Officer Anmol Sagar.Photo:INN
بھیونڈی میونسپل کمشنر اور پرنسپل سینسس آفیسر انمول ساگر-تصویر:آئی این این
 جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مردم شماری۲۰۲۷ء   کو مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنانے کے لیے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں جہاں زمینی سطح پر بڑے پیمانے پر عملے کی تربیت اور پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی سیلف اینومریشن سہولت اس مہم کو ایک نئی جہت دے رہی ہے۔مردم شماری کے سلسلے میں بنیادی تربیت مکمل ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ۲۸؍ تربیت یافتہ فیلڈ ٹرینرز ۲۷؍ اپریل  سے ۸ ؍ مئی ۲۰۲۶ء کے دوران ۵؍ مختلف چارجز کے تحت تقریباً۱۶۵۰؍  شمار کنندگان اور نگراں اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں گے، تاکہ ڈیجیٹل مردم شماری کو مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا جا سکے۔تربیتی عمل میں خاص طور پر مردم شماری کے پہلے مرحلے، یعنی ہاؤس لسٹنگ اور گھرشماری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس بار ڈیجیٹل نظام کے تحت کاغذی فارم کی جگہ سی ایم ایم ایس پورٹل اور ایچ ایل بی سی ایپ کے ذریعے معلومات جمع کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے فیلڈ عملے کو عملی تربیت دی جا رہی ہے ۔
 
 
 
انتظامیہ کے مطابق جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مردم شماری کے عمل میں شفافیت، رفتار اور درستگی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ تربیت یافتہ عملہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ زمینی سطح پر خدمات انجام دے گا۔خصوصی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ شہریوں کو پہلی بار خود شماری (سیلف اینومریشن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یکم مئی  سے۱۵؍مئی۲۰۲۶ء کے درمیان سرکاری ویب پورٹل پر لاگ اِن ہو کر اپنی معلومات خود درج کریں جس کے بعد۱۶؍ مئی سے۱۴؍جون کے دوران زمینی سطح پر ہاؤس لسٹنگ اور گھریلو گنتی کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔یہ تمام کارروائی میونسپل کمشنر اور پرنسپل سینسس آفیسر انمول ساگر اور ایڈیشنل کمشنر وٹھل ڈاگے کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK