• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرلا کاپڑیا نگر کی جامع مسجدمیں صوبائی جمعیت اہلحدیث کاانعامی مسابقہ

Updated: November 15, 2026, 9:11 AM IST | Mumbai

صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی سے منسلک۱۴؍ ضلعوں کے جامعات اور مدارس کے طلبہ اور باذوق ائمہ شریک، آج ائمہ ،دعاۃ اور مدرسین کیلئے تربیتی اجتماع ۔

A scene from a competition held at the Ahle-Hadith Jamia Masjid in Kapariya Nagar. Photo: INN
جامع مسجد اہلحدیث کاپڑیا نگر میں منعقدہ مسابقے کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی کا تعلیمی انعامی مسابقہ سنیچر کو صبح ۹؍بجے بمقام جامع مسجد اہلحدیث کاپڑیا نگر تلاوت کلام پاک اور شیخ عنایت اللہ مدنی (نائب ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی) کے افتتاحی کلمات سے شروع ہوا جس میں صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی سے منسلک۱۴؍ضلعوں کے جامعات اور مدارس کے طلبہ اور باذوق ائمہ شریک تھے۔امانت و دیانت اور شفافیت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ سے باہر کے حکم صاحبان کو دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۳؍دن میںایک کروڑ ۴۰؍ لاکھ سے زائد مسافرآبائی وطن روانہ

فضیلۃ المقری نور صاحب بلیاری کرناٹک، فضیلۃ المقری شہنواز (صاحب جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو)،فضیلۃ المقری صغیر احمد سلفی (جامعہ اثریہ دار الحدیث مئو) نے بحیثیت ممتحن اپنی ذمے داری ادا کی۔جانچنے اور پرکھنے کی سخت کسوٹیوں سے ایک ایک طالب علم کو گزارا گیا تاکہ شفافیت کے حقیقی ہدف تک پہنچا جاسکے۔اسی طرح حفظ حدیث اور حفظ متون کا مسابقہ بھی پوری دقت نظری سے انجام پایا جس کے لئے الگ الگ جامعات سے ۴؍ ماہر علماء کا بطور حکم  انتخاب کیا گیا تھا۔فضیلۃ الدکتور فاروق عبداللہ نارائن پوری (جامعہ اسلامیہ ممبرا)، فضیلۃ الشیخ عبدالجبار سلفی (جامعہ رحمانیہ کاندیولی)،فضیلۃ الشیخ نثار احمد مدنی (جامعۃ التوحید بھیونڈی) اور فضیلۃ الشیخ صدیق سلفی (مرکز امام بخاری تلولی) بطور حکم مدعو تھے۔یہ مسابقہ تحریری تھا اور حزم و احتیاط کیلئے جملہ جوابی کاپیوں کیلئے رقم السر(خفیہ نمبر) استعمال میں لایا گیا۔پہلے دن کا پروگرام جو مسابقہ پر مبنی تھا وہ پایۂ تکمیل کو پہنچا۔پروگرام کو انجام تک پہنچانے کیلئے صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی کی پوری مشنری اور جامع مسجد اہلحدیث کاپڑیا نگر کے ذمے داران دل و جان سے مصروف تھے۔ 

ان شاءاللہ اگلا پروگرام تربیتی اجتماع برائے ائمہ،دعاۃ و مدرسین منعقد ہوگا جوآج (۱۵؍نومبر) کی صبح کو طے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK