میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی اور سنگِ بنیاد تقاریب کے دعوت ناموں پر ناموں کی ترتیب اور پروٹوکول کی پاسداری سے متعلق حکمراں اتحاد کی دو اہم جماعتوں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان سیاسی کشیدگی شدید ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 12:02 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Bhayandar
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی اور سنگِ بنیاد تقاریب کے دعوت ناموں پر ناموں کی ترتیب اور پروٹوکول کی پاسداری سے متعلق حکمراں اتحاد کی دو اہم جماعتوں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان سیاسی کشیدگی شدید ہو گئی ہے۔
شیخ):میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی اور سنگِ بنیاد تقاریب کے دعوت ناموں پر ناموں کی ترتیب اور پروٹوکول کی پاسداری سے متعلق حکمراں اتحاد کی دو اہم جماعتوں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان سیاسی کشیدگی شدید ہو گئی ہے۔ حال ہی میں بھائندر ویسٹ میں واقع جین آچاریہ شری وجے ابھے دیو سوریشور جی اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر شائع کردہ دعوت نامے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے ریاست کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے ریاستی حکومت سے باضابطہ شکایت کی تھی۔ اس شکایت پر تحقیقات کے بعد متعلقہ میونسپل افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔اس کارروائی کے جواب میں اب میئر ڈمپل مہتا نے کھل کر سامنے آتے ہوئے ریاستی حکومت کے چیف پروٹوکول آفیسر کو مکتوب لکھا ہے۔ میئر نے اپنے مکتوب میں واضح موقف اختیار کیا ہے کہ کارپوریشن کی تقاریب میں مہمانانِ گرامی کے انتخاب اور دعوت نامے کی حتمی منظوری کا اختیار میونسپل کارپوریشن کا ہی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ سال بھر میں بیسیوں ترقیاتی کام ہوتے ہیں اور ہر تقریب میں تمام اراکین اور لیڈران کو شامل کرنا عملی طور پر ممکن نہیں ہوتا، اس لئے اس کے لئے کارپوریشن اپنی حکمتِ عملی طے کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: چیتیہ بھومی جانے والے مظاہرین کو پولیس نے روکا، طلبہ کا سنگھرش جاری رکھیں گے
سیاسی حلقوں میں میئر کے اس اقدام کو پرتاپ سرنائک کے موقف کے خلاف ایک چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شیو سینا نے اس پر سخت اعتراض جتایا ہے۔ شیو سینا کی کارپوریٹرز شرمیلا بگا جی، وندنا پاٹل اور فریڈا ڈی میلو نے میئر کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری تقاریب میں ریاستی حکومت کے طے شدہ پروٹوکول کی پابندی ہر حال میں ضروری ہے۔