Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے کی طالبہ سدھی مہیشوری اے آئی ریلز کیلئے مشہور، فوبی گیٹس کی پذیرائی، تعاون کی پیشکش

Updated: May 29, 2025, 10:10 PM IST | Pune

پونے کی طالبہ سدھی مہیشوری نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے عملی استعمالات پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ اپنی انوکھی پیشکش کے باعث وہ نہ صرف امریکی کلائنٹس کو متوجہ کر رہی ہیں بلکہ بل گیٹس کی بیٹی فوبی گیٹس کی توجہ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

Post by Phoebe Gates and Siddhi Maheshwari. Photo: X.
فوبی گیٹس کی پوسٹ اور سدھی مہیشوری۔ تصویر: ایکس۔

ایک نوجوان خاتون جو پونے سے تعلق رکھتی ہیں، اپنے سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے وائرل ہوگئی ہیں جن میں وہ روزمرہ زندگی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اہمیت اور اس کے عملی استعمالات کو دلچسپ انداز میں پیش کرتی ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی سدھی مہیشوری نے اپنے لئے ایک منفرد راستہ چُنا جس کی بدولت انہیں پہچان ملی اور امریکی کلائنٹس کی جانب سے کاروباری مواقع ملنے لگے۔ 
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی بیٹی فوبی گیٹس نے سدھی کے کام کو سراہا اور اُن سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ فوبی نے سدھی سے اپنی ایک پلیٹ فارم ’’فیا‘‘ (Phia) کیلئے ایک ویڈیو بنانے کی درخواست بھی کی۔ اپنے منفرد مواد کے ذریعے یہ نوجوان کریئیٹر بین الاقوامی سطح پر کلائنٹس کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: چھتیس گڑھ: وی ایچ پی کے حملے کے سبب عیسائی خاندان روپوشی پر مجبور

کامیابی کی کہانی
سدھی مہیشوری، جو پونے کے علاقے ببویواڑی کی رہائشی ہیں، ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جہاں ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں اور والد رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔ اگرچہ سدھی کے والد نے انہیں ابتدا میں آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جس کے تحت وہ اب پونے میں آرکیٹیکچر کے آخری سال میں زیرِ تعلیم ہیں لیکن سدھی ہمیشہ کچھ مختلف کرنے کا خواب دیکھتی تھیں۔ ۲۰۲۴ءمیں جب وہ اپنے کورس میں کمپیوٹر سے متعلق ایک مضمون پڑھ رہی تھیں تو پہلی بار انہیں مصنوعی ذہانت سے تعارف ہوا ایک ایسا تصور جو اُس وقت ہندوستان میں ابھی نیا تھا۔ اسی نے انہیں متاثر کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسے شارٹ ویڈیوز بنانا شروع کئے جن میں بتایا جاتا تھا کہ روزمرہ زندگی میں اے آئی کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
حالانکہ اکثر والدین اپنی بیٹیوں کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے سے ہچکچاتے ہیں، سدھی کے والدین نے ان کے شوق کو سراہا اور مکمل حمایت کی۔ ان کے دوستوں نے بھی ان کی ویڈیوز کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کے ناظرین نے بھی انہیں نئے موضوعات تجویز کئے۔ سدھی نے اپنے گھر پر ہی ویڈیوز بنانے کیلئےایک مخصوص جگہ بنائی ہے جہاں وہ موبائل فون اور ٹرائیپوڈ کی مدد سے ویڈیوز بناتی ہیں۔ وہ ویڈیو بنانے، ایڈیٹنگ اوراے آئی پر تحقیق سمیت تمام کام خود کرتی ہیں۔ اپریل ۲۰۲۴ء سے اب تک وہ۱۰۶ء ویڈیوز بنا چکی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ہارٹ لیمپ ‘‘ کے بکر پرائز جیتنے کے بعد کتاب کی زبردست مانگ

امریکی کلائنٹس
سدھی اپنی ویڈیوز انگریزی میں تیار کرتی ہیں اور انہیں انسٹاگرام اور یوٹیوب پر شیئر کرتی ہیں۔ ان کا فوکس ایسے عملی طریقوں پر ہوتا ہے جن سےاے آئی کو روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جا سکے۔ ان کی اسی انفرادیت نے کئی امریکی کمپنیوں اور افراد کو متوجہ کیا جو ہندوستان کیلئے برانڈڈ ویڈیوز بنوانے کیلئے ان سے رابطہ کر چکے ہیں۔ ان کے ویڈیوز بین الاقوامی ناظرین، خاص طور پر امریکہ میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ 
بل گیٹس کی بیٹی کی طرف سے تعریف
بل گیٹس کی بیٹی فوبی گیٹس نے حال ہی میں ایک ایسا فیشن پر مبنی پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو خریداری کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئےاے آئی کا استعمال کرتا ہے۔ ہندوستان میں اس پلیٹ فارم کو پروموٹ کرنے کیلئے انہوں نے ذاتی طور پر سدھی سے رابطہ کیا، ان کے مواد کی تعریف کی اور تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان میں فوبی نے صرف سدھی سے ہی اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK