عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے دس منٹ ڈیلیوری پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے اسے ظالمانہ اور ملازموں کو خطرہ مول لینے پر مجبور کرنے والا بتایا۔
EPAPER
Updated: December 06, 2025, 2:17 PM IST | New Delhi
عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے دس منٹ ڈیلیوری پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے اسے ظالمانہ اور ملازموں کو خطرہ مول لینے پر مجبور کرنے والا بتایا۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے ہندوستان میںدس منٹ کی ڈیلیوری خدمات پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سروسز ’’گیگ ورکرز‘‘ کا استحصال کرتی ہیں۔ جمعہ کو راجیہ سبھا زیرو آور میں خطاب کے دوران چڈھا نے کہا کہ کویک کامرس کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ یہ سروسز ظالمانہ ہیں اور سخت ڈیڈ لائن پوری کرنے کے لیے کارکنوں کو غیر محفوظ کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: این بی ڈی ایس اے نے پانچ نیوز چینل کو ’لو جہاد‘ پر مبنی پروگرام ہٹانے کا حکم دیا
انھوں نے کہا، ’’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ روبوٹ نہیں ہیں۔ یہ کسی کے باپ، شوہر، بھائی یا بیٹے ہیں۔ ایوان کو ان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اور اس ۱۰؍ منٹ کی ڈیلیوری کی ظالمانہ روش کا خاتمہ ہونا چاہیے۔چڈھا نے زومیٹو، سویگی، بلنکٹ، زیپٹو، اولا، اوبر اور دیگر گھریلو سروس فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے ڈیلیوری اہلکاروں کو ’’ہندوستانی معیشت کے پوشیدہ پہیے‘‘ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا، ’’ٹریفک سگنل پر کھڑا ڈیلیوری بوائے یہی سوچتا رہتا ہے کہ اگر اسے تاخیر ہوئی تو اس کی ریٹنگ گر جائے گی، انعامی رقم کٹ جائے گی، ایپ لوگ آؤٹ ہو جائے گی اور اس کا اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ یہ دباؤ انہیں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر مجبور کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بی ایل اوز کی اموات پر سپریم کورٹ فکر مند
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد سامان کی ڈیلیوری فراہم کرنے والی کمپنیاں وجود میں آئی ہیں، جو ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کی ہوڑ میں گاہک کو کم سے کم وقت میں سامان کی ترسیل کا وعدہ کرتی ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ملازم جس کے ذمہ مقررہ وقت میںسامان کی ترسیل کی ذمہ داری ہوتی ہے، وہ جلد سے جلد گاہک تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے، اکثر اوقات وہ ٹرافک سگنل کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں، اس کے علاوہ گاڑی بھی تیز رفتار سے چلاتے ہیں، جو حادثات کی وجہ بنتا ہے، راگھو چڈھا نے اسی بات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے اس قسم کی خدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔