مالیگاؤں کے توفیق شیخ نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: July 18, 2026, 10:23 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
مالیگاؤں کے توفیق شیخ نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
صنعتی شہر مالیگائوں کے شیخ توفیق رفیق نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ ناموافق حالات کبھی آپ کی محنت اور لگن کا راستہ نہیںروک سکتے۔ نہ وہ آپ کو منزل تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں۔ توفیق نے نیٹ امتحان میں ۵۸۳؍ مارکس حاصل کئے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کی پرورش مالیگائوں کے ایک یتیم خانے میں ہوئی ہے لیکن انہوں نے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی کی ایک نذیر قائم کی۔ صنعتی شہرکے بیت الامان صدیقیہ یتیم خانہ کےطالب علم شیخ توفیق او بی سی کیٹگری میں ۵۸۳؍ مارکس حاصل کئے ہیں۔واضح رہے کہ نیٹ میں جہاںمہنگی کوچنگ کلاسیز اور نامورتعلیمی اداروں کےطلبہ کامیابی پرپھولے نہیں سماتے اُن کےدرمیان ایک یتیم خانے میں پرورش پارہےطالب علم کی بہترین کامیابی اپنےآپ میںایک مثال ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال :مرشد آباد میں ٹرین کی اسکول وین سےٹکر،۳؍ افراد ہلاک
بیت الامان صدیقیہ کے ٹرسٹی محمد عارف عباس سیٹھ نے اس طالب علم کے بارے میں کہا کہ اسے فری سیٹ پرایم بی بی ایس میںداخلہ ملنا یقینی ہے۔کوشش کی جائےگی کہ ممبئی کے کسی بڑے میڈیکل کالج میںاس طالب علم کوحصولِ علم کےمواقع ملیں۔انہوں نے کہا کہ نہایت کم سنی میںشیخ توفیق کوبھیونڈی سے مالیگاؤں کے بیت الامان صدیقیہ میں لایا گیا تھا۔ یہیںاس کی ابتدائی ،ثانوی اورثلاثی درجات میںتعلیم مکمل ہوئی۔اس کےساتھ دینی تعلیم کے حصول میںبھی اس نے زبردست محنت کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: راجستھان میں مساجد ، درگاہوں و مدارس کے انہدام پر روک
نیٹ میںملی نمایاں کامیابی سے مسرورشیخ توفیق نےکہا کہ ’’میری زندگی کا خواب ہے کہ بہت بڑاڈاکٹربنوںاور اپنی ملّت وملک کیلئےطبّی خدمات انجام دوں۔‘‘ توفیق نے بتایا کہ ’’کچھ سال پہلے کووڈ۱۹؍کےوبائی دور میں میرے عزائم کو پختگی ملی۔مَیں نے تہیہ کیاتھاکہ اتنی محنت سے پڑھوں گا کہ مجھے میڈیکل کالج میںآسانی سےداخلہ مل جائے۔‘‘ اس ہونہار طالب علم کا کہنا ہے کہ ’’میرے خواب کوشرمندئہ تعبیرکرنے میںبیت الامان کے اساتذہ اورمتولیان نے دامے درمےقدمےسخنے میری اعانت فرمائی۔ اللہ رب العزت ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ یاد رہے کہ پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے اس سال طلبہ کو دو بار امتحان پڑا تھا۔