ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے پیر کو بتایا کہ اس نے سال ۲۰۲۵ء میں ریل کے ذریعے ۸۵ء۵؍ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں پہنچائیں، جو سال ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۱۸؍ فیصد زیادہ ہیں۔ کمپنی نے اسے گرین لاجسٹکس کی طرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 9:21 PM IST | New Delhi
ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے پیر کو بتایا کہ اس نے سال ۲۰۲۵ء میں ریل کے ذریعے ۸۵ء۵؍ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں پہنچائیں، جو سال ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۱۸؍ فیصد زیادہ ہیں۔ کمپنی نے اسے گرین لاجسٹکس کی طرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے پیر کو بتایا کہ اس نے سال ۲۰۲۵ء میں ریل کے ذریعے ۸۵ء۵؍ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں پہنچائیں، جو سال ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۱۸؍ فیصد زیادہ ہیں۔ کمپنی نے اسے گرین لاجسٹکس کی طرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ماروتی سوزوکی کے مطابق، گاڑیاں بھیجنے میں ریل کی حصہ داری۲۰۱۶ء میں ۱ء۵؍فیصد تھی، جو۲۰۲۵ء میں بڑھ کر۲۶؍ فیصد ہو گئی ہے۔ اس سے کاربن کے اخراج میں کمی آئی، ملک کے تیل کے درآمدات میں کمی ہوئی اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہوا۔
ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، ہیساشی ٹاکیوچی نے کہا کہ ۲۰۲۵ءمیں کمپنی نے ریل کے ذریعے اب تک کی سب سے زیادہ گاڑیوں کی ترسیل کی، جس میں ۸۵ء۵؍ لاکھ سے زیادہ یونٹس شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال گرین لاجسٹکس کو مضبوط کرنے کے لیے دو بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ پہلی، مانےسر پلانٹ میں ہندوستان کا سب سے بڑا ان پلانت آٹوموبائل ریلوے سائیڈنگ شروع کیا گیا۔ دوسرا، چناب ندی پر بنے ہوئے دنیا کے سب سے بلند ریلوے آرچ برج کے ذریعے کشمیر وادی تک ریل سے گاڑیوں کی ترسیل کی گئی، جو کسی بھی آٹو کمپنی کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہند۔پاک ورلڈ کپ میچ: حتمی فیصلہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کا درمیانی مدت کا ہدف مالی سال ۳۱۔۲۰۳۰ءتک ریل کے ذریعے گاڑیوں کی ترسیل کو۳۵؍ فیصد تک بڑھانا ہے۔ اس سے ہندوستان کے ۲۰۷۰ء تک نیٹ-زیرو کاربن کے ہدف کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔مالی سال۱۵۔۲۰۱۴ء سے اب تک ماروتی سوزوکی نے ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے ذریعے ۲۲؍ مقامات سے ملک کے ۶۰۰؍ سے زیادہ شہروں میں ۲۸؍لاکھ سے زیادہ یونٹس ریل کے ذریعے بھیجی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نئے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی ۴ء۶؍ فیصد سےبڑھنے کا امکان
اس وقت ماروتی سوزوکی ۴۵؍ سے زیادہ فلیکسی ڈیک ریک استعمال کرتی ہے، جن میں سے ہر ایک کی صلاحیت فی سفر تقریباً۲۶۰؍ گاڑیاں لے جانے کی ہے۔۲۰۲۵ء میں گجرات اور مانیسر میں موجود ماروتی سوزوکی کے ان-پلانٹ ریلوے سائیڈنگ سے کل ریل ترسیل کا ۵۳؍ فیصد حصہ بھیجا گیا۔