ریاستی حکومت سے۱۰؍ ایکڑ زمین کا مطالبہ، مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے مطابق حکومت ایل اینڈ ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
EPAPER
Updated: August 28, 2026, 1:36 PM IST | Agency | Kolkata
ریاستی حکومت سے۱۰؍ ایکڑ زمین کا مطالبہ، مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے مطابق حکومت ایل اینڈ ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
ملک کی معروف انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور تعمیراتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) مغربی بنگال میں اپنا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتی ہے۔مغربی بنگال کےوزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے جمعرات کو بتایاکہ مغربی بنگال حکومت تیار ہے اور ہاؤسنگ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ہڈکو) سے مناسب کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
ادھیکاری نے نیو ٹاؤن کے بنگال سلیکون ویلی ٹیک ہب میں ایل اینڈ ٹی کے آنند نکیتن گلوبل سپلائی اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کیپبلٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ توسیع مغربی بنگال میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بڑھتی مہنگائی نے رسوئی کا بجٹ بگاڑ دیا ہے
شوبھندو نے ایل اینڈ ٹی کو ریاستی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دو ماہ قبل ہڈکو کو ایک خط بھیجا تھا۔ ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین ایس این سبرامنیم نے یہ خط بھیجا تھا۔ انہیں مزید ۱۰؍ایکڑ زمین چاہئے۔ ہڈکو کے ایم ڈی مناسب کارروائی کریں گے۔ ہم تیار ہیں۔ تقریب میں سبرامنیم کے ساتھ ایل اینڈ ٹی کے سینئر عہدیدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ بنگال میں بہت ہنرمند لوگ ہیں۔ نوجوان اب بنگال، مغربی بنگال چھوڑ کر دوسری ریاستوں اور بیرون ملک جارہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ایل اینڈ ٹی کے منصوبے کے بعد وہ دوبارہ اپنے گھر ’سٹی آف جوائے‘ کولکاتا اور ہماری عظیم ریاست مغربی بنگال واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: جاپانی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش: پیوش گوئل
ادھیکاری نے کہا کہ نیا کیمپس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مغربی بنگال اپنی ثقافتی شناخت کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مسابقتی صلاحیت کے ساتھ جوڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیمپس ایک مضبوط پیغام دیتا ہے۔ مغربی بنگال اپنی ثقافت سے جڑا رہ سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ بھی کرسکتا ہے۔ شوبھندو نے کہا کہ ریاستی حکومت مزید سرمایہ کاری لانے کے لئے ایل اینڈ ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور کمپنی سے بنگال میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایل اینڈ ٹی ایک بہت اچھی اور معروف بین الاقوامی کمپنی ہے۔ ہمیں ایل اینڈ ٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ اب مجھے امید ہے کہ ایل اینڈ ٹی گروپ بار بار یہاں آئے گا۔